انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 23 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 23

انوار العلوم جلد )) ٢٣ ہدایت کے متلاشی کو کیا کرنا چاہئے زلفوں کی تعریف ہوتی ہے تو میں سخت شرمندہ ہوا اور میں نے اسے یہ جواب دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو نعتیں لکھی ہیں وہ آپ دیکھیں۔ غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہ نعتیں لکھی ہیں جن سے اسلام کی محبت ظاہر اور نمایاں طور پر نظر آتی ہے جو شخص بھی ان نعتوں کو دیکھے کبھی خیال بھی نہیں کر سکتا کہ ایسا شخص آنحضرت میں ایم کی کسر شان کے لئے کوئی دعوی کرتا ہو گا۔ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت ملی ایم کی کسر شان کرنے والے ہوں اور پھر حضور کی عزت و عظمت قائم کرنے کے لئے ایسی ایسی نعتیں بھی لکھیں۔ بالآخر میں کہتا ہوں آپ لوگ خدا تعالیٰ ہی سے راہنمائی حاصل کریں اور اس کے لئے یہ طریق اختیار کریں جو دعا کا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی توفیق عطا کرے کہ ہم صحیح رستے پر گامزن ہوں اور اس کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔ (الفضل ۳۔ دسمبر ۱۹۲۹ء) اه بخاری کتاب المغازی باب غزوة احد - سیرت ابن ہشام (عربی) جلد ۲ صفحہ ۱۴۰ L مطبع مکتبہ فاروقیہ ملتان ۱۹۷۷ء العنكبوت: النساء : ال عمران: ۱۹۴ ه اليواقيت والجواهر مؤلفه الامام شعرانی جلد ۲ صفحه ۲۰