انوارالعلوم (جلد 11) — Page 500
اوا را العلوم جلد !! et رہے ہیں ۔ " ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل برطانیہ کا مشہور ترین اخبار ٹائمز آف لندن (TIMES OF LONDON) مؤرخه ۲۰ نومبر ۱۹۳۰ء کے نمبر میں فیڈرل آئیڈیل ( FEDERAL IDEAL) کے عنوان کے ماتحت ایک نوٹ کے دوران لکھتا ہے کہ :۔ ہندوستان کے مسئلہ کے متعلق ایک اور ممتاز تصنیف مرزا بشیر الدین محمود) خلیفة المسیح امام : امام جماعت احمدیہ احمدیہ کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔" ایل ایم ایمری۔ مشہور ممبر کنزرویٹو پارٹی " میں نے اس کتاب کو بڑی دلچسپی سے پڑھا ہے اور میں اس روح کو جس کے ساتھ یہ کتاب لکھی گئی ہے۔ اور نیز اس محققانہ قابلیت کو جس کے ساتھ ان سیاسی مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔" Ο ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب آف علی گڑھ تحریر فرماتے ہیں۔ میں نے جناب کی کتاب نہایت دلچسپی ۔ سے پڑھی۔ میں آپ ۔ آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کی یورپ میں بہت اشاعت فرمائیں۔ ہر ایک ممبر پارلیمینٹ کو ایک ایک نقل ضرور بھیج دی جائے اور انگلستان کے ہر مدیر اخبار کو بھی ایک ایک نسخہ ارسال فرمایا جائے۔ اس کتاب کی ہندوستان کی نسبت انگلستان میں زیادہ اشاعت کی ضرورت ہے۔ جناب نے اسلام کی ایک اہم خدمت سر انجام دی ہے۔" Ο سیٹھ حاجی عبداللہ ہارون صاحب ایم ۔ ایل ۔ اے ۔ کراچی ” میری رائے میں سیاسیات کے باب میں جس قدر کتابیں ہندوستان میں لکھی گئی ہیں ان میں کتاب ”ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا کاحل " بہترین تصانیف میں سے ہے۔" علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال لاہور تحریر فرماتے ہیں۔ ९९ تبصرہ کے چند مقامات کا میں نے مطالعہ کیا ہے۔ نہایت عمدہ اور جامع ہے۔“ اخبار انقلاب لاہور اپنی اشاعت مؤرخہ ۱۲ نومبر ۱۹۳۰ء میں رقمطراز ہے:۔ جناب مرزا صاحب نے اس تبصرہ کے ذریعہ سے مسلمانوں کی بہت بڑی خدمت انجام دی ہے۔ یہ بڑی بڑی اسلامی جماعتوں کا کام تھا جو مرزا صاحب نے انجام دیا ۔ " اخبار سیاست اپنی اشاعت مؤرخه ۲ دسمبر ۱۹۳۰ء میں رقمطراز ہے:۔