انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 473 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 473

انوار العلوم جلد 1 ۴۷۳ ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل بیان کردہ سکیم کے ماتحت اس محکمہ میں بھی مرکزی مجالس کی سفارش پر ایک غیر سرکاری افسر مقرر کیا جا سکے۔ ہاں اس صیغہ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات قانون میں ضرور آجانی چاہئے کہ ایک تجربہ کار افسر سیکرٹری کے عہدہ کا وزیر جنگ کے ساتھ مقرر کیا جائے تاکہ فنی (TECHNICAL) معاملات میں وہ مشورہ دے سکے۔ دوسری اصلاح میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ سائمن رپورٹ نے جو لیڈر آف دی ہاؤس (LEADER OF THE HOUSE) ایک نیا عہدہ تجویز کیا ہے اس کی زیادتی کی جائے اور لیڈر آف دی ہاؤس پر مقرر ہونے والا شخص صرف قانون ساز مجلس میں : میں ہی لیڈر کا کام نہ دے بلکہ ایگزیکٹو کونسل کا بھی وائس پریزیڈنٹ ہو اور اس کی حیثیت وزارت میں وزیر اعظم کی سی ہو ۔ گورنر جنرل کو اختیار ہو کہ وہ اہم معاملات میں وزارت کو بلوا کر اپنے سامنے مشورہ کرے اور خود مجلس وزارت کی صدارت کرے۔ لیکن عام طور پر جیسا کہ آئینی حکومتوں میں دستور ہے صدارت کے کام کام کو وزیر اعظم پر چھوڑ دے۔ اس سے آہستہ آہستہ اسی راہ پر کام پڑ جائے گا جس پر اسے ڈالنا مقصود ہے۔ تیسری اصلاح یہ ضروری ہے کہ سائمن کمیشن کی سفارش کے مطابق آئندہ انتخاب ممبروں کا وائسرائے کی مرضی پر رہے۔ یہ بھی اچھی اصلاح ہے اس سے آئندہ وزارت کے لئے داغ بیل پڑ جائے گی اور بغیر کسی تغیر کے آہستگی سے سروسز (SERVICES) کی بجائے اسمبلی کے ممبروں کی طرف وزارت منتقل ہو سکے گی۔ چوتھی اصلاح یہ بھی مفید ہو سکتی ہے کہ ایگزیکٹو کے ممبر ، ممبر کہلانے کی بجائے سیکرٹری یا منسٹر کہلا ئیں اس صورت میں اسمبلی کے منتخب ممبر جن کے بطور نائب مقرر کرنے کے متعلق میں پہلے لکھ چکا ہوں بجائے سیکرٹری کے نائب سیکرٹری کہلائیں۔ یہ اصلاح گو نام کی ہے لیکن نام کا بھی انسان کی طبیعت پر اثر ہو جاتا ہے اور نام اسے اس طریق عمل کی طرف متوجہ کرتا رہتا ہے جو اس کے لئے پسند کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کونسل کے ممبر دونوں مرکزی مجلسوں کے بہ حیثیت عہدہ ممبر ہوں اور ان کے سوا اسمبلی میں کوئی نامزد شدہ ممبر نہ ہو ۔ یہ انتظام میرے نزدیک پہلے پانچ سال تک مرکزی حکومت میں انتخابی عصر کی ترقی کسی صورت میں تبدیل نہ ہو سکے۔ پانچ سال کے بعد دونوں مرکزی مجالس میں اگر تین چوتھائی ممبروں کی کثرت سے یہ ریزولیوشن پاس