انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 472 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 472

انوار العلوم جلد !! ۴۷۲ ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل انتخاب کے بعد بھی اسمبلی اس مسودہ کو پاس کر دے تو پھر اسے پاس سمجھا جائے۔ دونوں کو برخاست کرنے کی غرض یہ ہے کہ تا بغیر کافی وجہ کے کونسل آف سٹیٹ بحث کو رد نہ کرے اور تا ممبروں کو احساس رہے کہ اگر ہم نے بلا وجہ ایسا کام کیا تو صوبہ جات ہمیں دوبارہ منتخب نہ کریں گے۔ (۳) کونسل آف سٹیٹ کو یہ بھی اختیار ہو کہ جس مستورہ کے متعلق وہ یہ فیصلہ کر دے کہ اس سے صوبہ جات کے ان حقوق پر زد پڑتی ہے جو قانون اساسی کے ذریعہ سے انہیں حاصل ہیں تو وہ مستورہ کسی مزید کارروائی سے پہلے صوبہ جات کی کونسلوں کے پاس بھیجا جائے اور اگر کو نسلوں کی اکثریت کا یہ فیصلہ ہو کہ اس سے ان کے حقوق پر زد پڑتی ہے تو وہ مسودہ رد کر دیا جائے ۔ لیکن گورنر جنرل کو ا گورنر جنرل کو اختیار ہو کہ اگر وہ یہ دیکھیں کہ معاملہ اہم ہے اور فوری توجہ چاہتا ہے تو کونسل کے فیصلہ کو رد کر کے مسودہ پر مزید کار روائی ہونے کی اجازت دے دیں۔ اس صورت میں جو صوبہ یہ سمجھتا ہو کہ اس سے اس کی یا صوبہ جات کی حق تلفی ہوئی ہے وہ اس معاملہ کو سپریم کورٹ میں پیش کر کے فیصلہ کر اسکتا ہے یا اگر صوبہ جات اور مرکز کے درمیان یا صوبہ جات اور صوبہ جات کے درمیان فیصلہ کے لئے ثالثی کا طریق زیادہ پسند کیا جائے تو امریکن شرائط اتحاد مَا بَيْنَ الدُّول کی دفعہ 9 کے مطابق کچھ اصول طے کر ARTICLES OF CONFEDERATION( لئے جائیں اور اختلاف کے موقع پر ان کے ماتحت فیصلہ کیا جایا کرے۔ مجلس عاملہ (ایگزیکٹو کونسل) میرے نزدیک ڈومینین سٹیٹس (DOMINION STATUS) کے اصول پر کام چلانے کے لئے ایگزیکٹو کے موجودہ طریق میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے اس وقت ایگزیکٹو کونسل (EXECUTIVE COUNCIL) کا ایک ممبر کمانڈر انچیف بھی ہوتا ہے۔ یہ طریق جیسا کہ ادار ہے اور بوجہ سائمن کمیشن نے لکھا۔ لکھا ہے درست نہیں کیونکہ کمانڈر انچیف ایک مستقل عہدہ دار ۔ اپنے سیاسی خیالات کے نہیں بلکہ اپنے ماہر فن ہونے کے اپنے اس کام پر مقرر کیا جاتا ہے۔ پس اسے ایگزیکٹو کونسل کا ممبر بنانا درست نہیں۔ میرے نزدیک آئندہ اصلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جنگی وزیر مقرر کر دیا جائے جو سویلین (CIVILIAN) ہو، تا کہ جب بھی حکومت خود اختیاری مکمل ہو، آسانی سے اس صیغہ کو منتقل کیا جا سکے اور میری اوپر کی