انوارالعلوم (جلد 11) — Page 152
انوار العلوم بند 11 ۱۵۲ فضائل انقرآن (۲) ہوتا ہے۔ اور جس طرح بارش نہ ہونے پر کنوؤں کے پانی سوکھنے لگتے ہیں اسی طرح الہام کے نازل نہ ہونے پر فطرت کا سرچشمہ خشک ہونے لگتا ہے۔ پس باوجود اس کے کہ فطرت میں کلام مخفی طور پر موجود ہے وہ آ۔ آسمانی پانی کی عدم موجودگی میں گدلا اور خراب ہو جاتا ہے ! ہو جاتا ہے اور اس پر بھروسہ کرنا کافی نہیں ہو سکتا۔ ہاں جب آ۔ آسمانی پانی نازل ہو تو دونوں ایک دو دوسرے پر گواہ راہ ہوتے ہیں۔ آسمانی پانی فطرت کے پانی کی صفائی کی گواہی دیتا ہے اور فطرت کا پانی آسمانی پانی کی صفائی پر گواہی دیتا ہے۔ گویا وہ ایک چیز کے دو ٹکڑے ہیں کہ دونوں مل کر ایک وجود پورا ہوتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے ایک ٹکڑا انسان کے دماغ میں اس لئے رکھا ہے کہ جب آسمانی پانی نازل ہو تو فطرت رت صحیحہ اس کے لئے بطور بطور شاہد ہو۔ پس کتاب مبین مبین اور اور کتاب مکنون کا اتحاد د کتاب کتاب مبین اور کتاب مکنون دونوں کی سچائی پر شاہد ہوتا ہے۔ اور دھو کے بازوں کے دھوکا سے بچاتا ہے اور ان میں آپس میں ایسا ربط ہے کہ جب ایک قریب ہو تو دوسری خود بخود قریب ہونے لگتی ہے۔ الہام ہو تو فطرت ابھر نے لگتی ہے جیسا کہ سورۃ انعام میں بطور کلام الہی کی تمثیل کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَهُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجْنَا بِهِ نَبَاتَ كُلِّ شَيْء الهم يعنی الہی کلام کی مثال پانی کی طرح ہے۔ جس طرح پانی نازل ہونے سے سبزیاں اگنے لگتی ہیں اسی طرح کلام الہی کے نازل ہونے سے ہر قسم کی قابلیتوں میں اُبھار شروع ہو جاتا ہے اور وہ اپنے اپنے جوہر کو ظاہر کرنے لگتی ہیں۔ اس طرح فطرت کے اُبھرنے سے بھی کلام ابیہ کھنچ آتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اللَّهَ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحَ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرَى تُوَقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةِ زَيْتُونَةٍ لا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِى : وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُور يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ اس میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا نور ہے مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحَ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّی اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق میں لیمپ ہو اور لیمپ چمکدار گلوب میں ہو جو ستارہ کی طرح چھکے۔ جس کی وجہ سے اس کی روشنی کا فوکس فائدہ اٹھانے والوں پر پڑ رہا ہو ۔ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةِ