انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xvii of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page xvii

انوار العلوم جلد !! १ تعارف کتب برکات نازل ہوں اور خدا کے حضور ان افضال کی مالک بن جاؤ جن کا تمہارے آباؤ اجداد کو وارث بنایا گیا۔ (۷) چند اہم اور ضروری امور جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۸ دسمبر ۱۹۲۹ء کو حضور نے دوران سال پیش آنے والے چند اہم اور ضروری امور کے متعلق اظہار خیال فرمایا تاکہ احباب جماعت کو ان متفرق امور کے بارہ میں علم اور م اور راہنمائی حاصل ہو۔ ابتداء آپ نے آپ نے حضرت حافظ روشنی علی صاحب کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ نہایت ہی مخلص اور بے نفس انسان تھے۔ میں نے ان کے اندر وہ روح دیکھی ہے جسے اپنی جماعت میں پیدا کرنے کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خواہش تھی۔ وہ اپنے آپ کو سلسلہ سلسلہ کے ہر کام کا ذمہ دار سمجھتے تھے۔ فرمایا کہ جماعت کے کے ہر فرد کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس میں بھی یہی روح اور احساسِ ذمہ داری پیدا ہو جائے ۔ جماعتی ترقی کیلئے یہ بات نہایت ضروری ہے۔ بیمہ کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ بیمہ کی وہ ساری اقسام جو اس وقت تک ہمارے علم میں آچکی ہیں نا جائز ہیں ہاں اگر کوئی کمپنی یہ شرط کرے کہ بیمہ کرانے والا کمپنی کے نفع اور نقصان میں شامل ہو گا تو پھر بیمہ کرانا جائز ہو سکتا ہے۔ فرمایا کہ ایک طرح کا بیمہ جائز ہے اور وہ یہ کہ مجبورا کرانا پڑے جیسے بعض محکموں میں گورنمنٹ نے ضروری کر دیا ہے کہ ملازم بیمہ کرائیں۔ حضور نے احباب جماعت کو بتایا کہ اس مسئلہ کے بارہ میں مزید غور و فکر کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ مجلس مشاورت میں عورتوں کے حق نمائندگی کے متعلق فرمایا کہ شریعت سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد سے بھی مشورہ لیا اور عورت سے بھی۔ فرمایا کہ عورتوں کو نمائندگی دینا ان کا حق ہے۔ ہاں سوال یہ ہے کہ کس طریق سے ان سے مشورہ لیا جائے۔ یہ بات شریعت نے ہم پر چھوڑ دی ہے کہ زمانہ کے حالات کے مطابق جس طرح مناسب ہو کر لو۔ سلسلہ پر مالی بوجھ کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے احبابِ جماعت کو نصیحت کی کہ لہ وہ چندوں