انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 127

انوار العلوم جلد !! ۱۲۷ فضائل القرآن (۲) ہوتے ہیں ان کا جواب دیا جاتا ہے۔ اور یہ باریک ترتیب اور کسی کتاب میں نہیں ہے۔ بائیبل کے متعلق لو تھر لکھتا ہے :۔ "The Gospels do not keep order in their account of miracles and deeds of jesus۔ This is of small moment۔ When there is dispute about Holy Writ and no comparison is possible let the matter drop۔۲۹ Emile Ludwidg in his book "son of man" says, "Almost all the the contradictions arise out of the disorderly nature of reports۔" The Gospels, the four main sources of Knowledge, contradict one an other in many respects and are upon some points contradicted by the scanty non-Christians authoriteis۔" Moreover there is confusion in serial arrangement, a confusion which has been deplored through-out centuries۔ یعنی بائیبل میں ترتیب واقعات کا لحاظ نہیں رکھا گیا۔ پس اس کے بیانات کے بارہ میں جب کوئی جھگڑا پیدا ہو اور سلجھاؤ کی کوئی صورت دکھائی نہ دے تو اسے چھوڑ دینا چاہئے۔ ایمل لذوگ (EMIL LUDWIDG) نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں وہ بیان کرتا ہے کہ موجودہ انجیل ہمیں بالکل بے ترتیب نظر آتی ہے۔ وہ اپنی کتاب ” ابن آدم" میں اس پر بحث کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ انجیل میں ہمیں جو بھی تضاد نظر آتا ہے وہ واقعات کے بے ترتیبی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ اناجیل جو ہمارے علم کے چار بڑے چشمے ہیں کئی امور میں ایک دوسرے کے مخالف بیانات کی حامل ہیں اور غیر عیسائی محققین نے بھی انہیں متضاد قرار دیا ہے ، اس کے علاوہ ان کی ترتیب میں اس قدر ائ ر الجھنیں ہیں کہ صدیوں سے خود مسیحی اس پر افسوس کا اظہار کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اسی طرح دیدوں کو پڑھا جائے تو وہاں بھی ترتیب کا کچھ پتہ نہیں لگتا اور یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ ایک واقعہ کا دوسرے واقعہ سے کیا جوڑ ہے۔ 6