انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 108 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 108

و نوار العلوم جلد !! ١٠٨ فضائل القرآن (۲) اب قرآن کریم کو ہم اس اصل کے ماتحت دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآن یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالی کی طرف سے آیا ہے جو سب خوبیوں کا جامع ہے اور جب ہم یہ دعوئی پڑھتے ہیں تو ہمارا دل کہتا ہے کہ اگر یہ اللہ تعالی کی طرف سے آیا ہے تو پھر یقینا انسانوں کے کلاموں سے افضل ہوگا۔ اور ان کلاموں کو ہم اس کے مقابلہ میں قطعی طور پر ٹھکرا دیں گے۔ میں پہلے یہ دعوی بیان کر آیا ہوں کہ قرآن خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور وہ دعوی یہ ہے کہ اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتْباً مُتَشَابِهَا مَثَانِيَ اب اگر یہ دعویٰ صحیح ہے تو قرآن کریم کو تمام انسانی کلاموں پر منبع کے لحاظ سے فضیلت حاصل ہو گئی۔ لیکن ظاہر ہے کہ صرف دعوئی قرآن مجید کے منجانب اللہ ہونے کے تین دلائل کافی نہیں ہو سکتا۔ دعوٹی کے لئے دلیل بھی چاہئے جس سے ثابت ہو کہ فی الواقعہ قرآن کریم اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ اس کے لئے قرآن کریم یہ دلیل دیتا ہے کہ اَأَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَمِنْ قَبْلِهِ كِتُبُ مُوسَى اِمَامًا وَرَحْمَةً أُولَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرُ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ ال اس آیت میں قرآن مجید کے منجانب اللہ ہونے کی تین دلیلیں دی گئی ہیں۔ پہلی دلیل یہ بیان کی کہ أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک بَيِّنة یعنی روشن دلیل پر قائم ہو وہ جھوٹا ہو سکتا ہے یا وہ تباہ ہو سکتا ہے۔ یہاں من میں رسول کریم میں تعلیم اور صحابہ کرام کا ذکر ہے۔ جیسا کہ آگے آتا ہے أُولَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۔ پس فرمایا کیا یہ لوگ تمہارے خیال کے مطابق تباہ و برباد ہو جائیں یا نقصان اٹھا ئیں گے یہ تو ایسی کتاب کو ماننے والے ہیں جو بيِّنة ہے یعنی اس میں الہامی دلائل ہیں جو مدلول علیہ کے دعوی کی صحت کو بیان کرتے ہیں۔ آیت اور بيِّنة میں یہ فرق ہے کہ آیت وہ ہوتی ہے جس آیت اور بینہ میں فرق سے ہم خود نتیجہ نکالیں۔ اور بيِّنة وہ ہوتی ہے جو اپنی دلیل آپ پیش کرے۔ جیسے ایک درخت کو ہم دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ اسے کسی صانع نے بنایا ہے یہ آیت ہے۔ لیکن ایک نبی آتا ہے اور آکر کہتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے آیا ہوں یہ