انوارالعلوم (جلد 11) — Page xi
انوار العلوم جلد تعارف کتب حضور کی تقریر کا انتظام کیا۔ غیر از جماعت احباب کثرت سے تشریف لائے۔ حسب موقع حضور نے ایک اہم تبلیغی تقریر فرمائی جس میں طالبانِ حق کو توجہ دلائی کہ وہ سچے مذہب اور کچی جماعت کی تلاش میں خدا تعالیٰ سے بذریعہ دعا راہنمائی حاصل کریں۔ آپ نے فرمایا میرے نزدیک بهترین ذریعہ سچائی طلب کرنے کا کا یہ ہے کہ انسان خدا تعالی کی طرف متوجہ ہو کر دعا کرے کہ میں بچے مذہب کو تلاش کر کے صرف تیری خاطر ماننا چاہتا ہوں اس لئے تو ہی مجھے سچے مذہب کا علم دے۔ جب کوئی یہ طریق اختیار کرے گا تو ضرور خدا اس کی راہنمائی کرے گا۔ اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا : حضرت مرزا صاحب نے دعویٰ کیا کہ مجھے خدا تعالٰی نے اس غرض کیلئے مبعوث فرمایا ہے۔ میں مسیح موعود ہوں اور خدا کی طرف سے مامور و مرسل ہوں۔ میرا کام یہ ہو گا کہ میں اسلام کو دنیا میں قائم کروں اور غیر مذاہب کے حملوں سے اسے بچاؤں۔ اعتراضات کا قلع قمع کروں اور حقیقت اسلام پیش کروں۔" حضور نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کام احسن طریق پر پورا کر دیا مخالفین اسلام کے سب اعتراضات کا مسکت جواب دیا اور اسلام کی صحیح تصویر پیش کر کے اسے سب ادیان پر غالب کرد کر دکھایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دشمنوں کا یہ الزام کہ آپ نے بزورِ شمشیر اپنا دین پھیلایا کی پُر زور تردید کی اور ثابت کیا کہ آپ کا دین آپ کی اعلیٰ قوتِ قدسیہ کی وجہ سے پھیلا۔ فرمایا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ادنی غلام قرار دیا ہے۔ آپ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت میں سرشار تھے۔ آپ نے فرمایا :۔ بعد از خدا بعشق محمد مخترم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم آخر میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے پھر سامعین کو نصیحت فرمائی کہ وہ ہدایت کیلئے بذریعہ مخلصانہ دعا خدا تعالٰی سے راہنمائی حاصل کریں۔