انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 70 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 70

انوار العلوم جلدا ۰ مستورات سے خطاب لجنہ کے یہ فرائض ہونے چاہئیں۔ اول دیکھیں کہ ان کے حلقہ کی ساری لجنہ کے فرائض احمدی عورتوں کو کلمہ اور نماز آگئی ہے یا نہیں۔ اس کے متعلق وہ ہر اوہ ہر سال امتحان لیں اور رپورٹ بھیجیں ۔ اس کام میں غفلت نہ ہو ۔ دوم یہ کہ تبلیغ کریں۔ ہر جگہ جلسہ کر کے عورتوں کو بلائیں۔ لجنہ کو اس کی طرف جلد اور فوراً توجہ کرنی چاہئے۔ غیر احمدی عورتوں کو جب تبلیغ کی جائے گی اور ان کی اصلاح ہو جائے گی تو وہ اپنے مردوں کو بھی مجبور کریں گی کہ وہ احمدیت کو قبول کریں۔ تیسرا کام چندے کا انتظام ہے چندہ اس لئے نہیں ہو تاکہ اس سے ضروریات پوری ہوں گی۔ خدا کے کام رکے نہیں رہتے بلکہ اس لئے ہوتا ہے کہ اس سے ایمان پختہ ہو۔ دیکھو دنہ دیکھو دنیا میں بہت سے خزانے مدفون ہیں اگر خدا چاہے تو وہ اپنے نیک بندوں کو جہاں ہزار ہا غیب کے علم سے مطلع کرتا ہے وہاں انہیں یہ بھی بتا سکتا ہے کہ فلاں جگہ خزانہ مدفون ہے اسے دینی ضروریات پر صرف کرو۔ اللہ تعالی نے بارہا مجھے غیب کی خبریں بتائی ہیں وہ یہ بھی بتا سکتا تھا۔ مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہارے ایمان پختہ ہوں اور تم میں زندگی کی روح پیدا ہو۔ رسول کریم میں ہم نے ایک شخص سے زکوۃ طلب کی اس نے دینے میں غذر کیا۔ آپ نے ممانعت کر دی کہ آئندہ اس سے زکوۃ نہ لی جائے۔ اس کے بعد وہ بے شمار اونٹ اور بکریاں لاتا اس سے قبول نہ کئے جاتے اور وہ روتا ہوا واپس جاتا۔ چندے میں زیادہ کی شرط نہیں صرف نیت نیک ہونی چاہئے۔ تم اپنے ایمانوں میں ترقی کرو اور جہاں جہاں اب تک لجنہ قائم نہیں ہوئی وہاں لجنہ قائم کرو۔ اور اپنے حقوق خود حاصل کرو۔ جو حقوق لینے کھڑا ہوتا ہے خدا اس کے حقوق خود دلاتا ہے۔ نیند سے جاگو، دین کی خد ا خدمت کرو۔ تا مردوں کی طرح تم پر بھی خدا کی برکات نازل ہوں اور خدا کے حضور ان افضال کی مالک بنو جن کا تمہارے آباء و اجداد کو وارث بنایا گیا۔ ل الانبياء: الاحزاب : (مصباح ۱۵ جنوری ۱۹۳۰ء) بخارى كتاب الانبياء باب ما ذكر عن بني اسرائيل تكمله مجمع البحار جلد ۴ صفحه ۸۵ حرف الزاء مطبوعہ نو کشور لکھنو ۔ ه شرح مواهب اللدنيه جلد ۲ صفحه ۲۷۴ باب غزوہ موتہ میں یہ الفاظ ہیں فاحث في افواههن من التراب التكوير : ٥ التكوير : التكوير : الحجرت: ۱۴