انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 505 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 505

انوار العلوم جلد ۱۰ ۵۰۵ فضائل القرآن (1) خدا تعالی قرآن کریم کے متعلق کہتا ہے کہ یہ کسی شاعر کا کلام نہیں تو اس کا کیا مطلب ہے۔ (۳۹) یہ بحث بھی ضروری ہے کہ قرآن قرآن کریم آہستہ آہستہ کیوں نازل ہوا کریم ٹکڑے ٹکڑے کر کے کیوں نازل ہوا۔ کیوں نہ ایک ہی دفعہ نازل ہو گیا۔ قرآن کریم کا کوئی ترجمہ اس کے سارے مضامین پر حاوی نہیں ہو سکتا (۴۰) یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کا کوئی ترجمہ اس کے سارے مضامین پر حادی نہیں ہو سکتا۔ (۴۱) یہ بحث بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کے قرآن کریم کے تمام الفاظ الہامی ہیں وہی الفاظ ہیں جو خدا تعالٰی نے نازل کئے یا محمد رسول الله میلی لیہ کے دل میں جو خیال آیا ۔ اسے آپ نے اپنے لفظوں میں لکھوا دیا؟ یورپ اس دوسری صورت کو ثابت کرنے کے لئے بڑا زور لگاتا ہے۔ اتا ہے۔ وجہ یہ کہ انجیل کے نسخوں میں چونکہ اختلاف ہے۔ اس لئے وہ کہتے ہیں کہ الفاظ الہامی نہیں بلکہ مطلب الهامی ہے۔ اگر الفاظ میں اختلاف ہے تو کوئی حرج نہیں۔ کہتے ہیں کسی گیدڑ کی دُم کٹ گئی تھی۔ اس نے سب گیدڑوں کو جمع کرکے تحریک کی کہ ہر ایک کو اپنی دم کٹوا دینی چاہئے۔ اس نے دم کے کئی ایک نقصان بتائے ۔ کئی گیدڑ اس کے لئے تیار ہو گئے۔ لیکن ایک بوڑھے گیدڑ نے کہا کہ پہلے دم کٹانے کی تحریک کرنے والا اُٹھ کر دکھائے کہ اس کی اپنی دم ہے یا نہیں۔ اگر اس کی دُم پہلے ہی کٹی ہوئی ہے تو معلوم ہوا کہ وہ سب کو اپنے جیسا بنانا چاہتا ہے۔ یہی حال یورپ والوں کا ہے۔ ان کی انجیلوں میں چونکہ اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس لئے وہ قرآن کے متعلق بھی یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اس کے الفاظ الہامی نہیں۔ قرآن کریم ہر قسم کے شیطانی کلام م سے سے منزہ منزہ ہے ہے قرآن (۴۲) کریم یہ بھی ایک میں کوئی اہم سوال شیطانی ہے کلام کہ بھی شامل ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ اس سوال کا سامان مسلمانوں نے ہی بہم پہنچایا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ رسول کریم مسلم کی زبان پر نَعُوذُ بِاللهِ بعض شیطانی فقرے جاری ہو گئے تھے جن کے متعلق جبریل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں۔ یوروپین لوگ کہتے ہیں