انوارالعلوم (جلد 10) — Page 295
انوار العلوم جلد ۱۰ ۲۹۵ دنیا کا دے مگر انسان نہ چھوڑے۔ اس کا نام ہم جبری قربانی رکھ لیتے ہیں۔ اور دوسری قربانی یہ ہے کہ انسان کے پاس مال ہو اور وہ دوسروں کے فائدہ کے لئے اپنی مرضی سے اسے خرچ کرے۔ اس کا نام ہم طوعی قربانی رکھ لیتے ہیں۔ رسول کریم میں کے ابتلا دونوں ہی قسم کے تھے۔ آپ پر لوگوں نے جبر کیا۔ اس لئے کہ آپ صداقت کو چھوڑ دیں۔ مگر آپ نے اسے نہ چھوڑا اسی طرح آپ نے بہت سی قربانیاں ایسی کیں کہ جن کے لئے واقعات نے آپ کو مجبور نہیں کیا تھا۔ پھر ان دونوں قسموں کی بھی آگے دو قسمیں ہیں:۔ (1) إِسْتِكْرَ اہی یعنی ایسی قربانی جو انسان واقعات سے مجبور ہو کر پیش کرتا ہے۔ مگر اس کا دل اسے نا پسند کرتا ہے۔ اور (۲) رضائی ۔ یعنی ایسی قربانی کہ انسان واقعات سے مجبور ہو کر اسے پیش کرتا ہے۔ مگر پھر بھی اس کا دل اسے پسند کرتا ہے۔ امراول کی مثال جنگ ہے کہ نیک لوگ اتے نا پسند کرتے ہیں۔ لیکن پھر بھی دنیا کے نفع کے لئے اسی ناپسندیدہ شے کو قبول کر لیتے ہیں۔ اور دوسری مثال لوگوں کی تعلیم کے لئے مال اور وقت خرچ کرنا ہے کہ اس قربانی کو وہ خوشی سے اور رغبت قلبی سے دینا پسند کرتے ہیں یا قوم کی راہ میں موت ہے کہ اپنے آپ کو خود تو ہلاک نہیں کرتے ۔ جب جان دیتے ہیں تو لوگوں کے فعل کے نتیجہ میں دیتے ہیں مگر خواہش رکھتے ہیں کہ خدا کی راہ میں موت آئے۔ پس یہ قربانی گو جبری ہے مگر ہے رضائی ، یعنی دل اسے پسند کرتا ہے۔ رسول کریم میں ایم کی قربانیاں دونوں ہی قسم کی تھیں۔ آپ نے وہ قربانیاں بھی کیں جو اشکراہی تھیں۔ یعنی لوگوں کے نفع کے لئے آپ نے ایسے کام کئے کہ جو آپ کو ذاتی طور پر ناپسند تھے۔ مگر دنیا کے نفع کے لئے آپ نے اپنے میلان کو قربان قربان کر دیا جیسے آپ کی جنگوں میں شرکت اور ایسی قربانیاں بھی کیں کہ جنہیں آپ طبعاً پسند فرماتے تھے۔ جیسے مال اور آرام کی قربانیاں۔ پھر قربانیوں کی یہ قسمیں بھی ہیں۔ ایک وہ قربانیاں جو کسی عارضی مقصد کے لئے ہوں۔ دوسری وہ قربانیاں جو کسی دائمی صداقت کے لئے ہوں۔ دوسری قسم کی قربانیاں اعلیٰ ہوتی ہیں۔ کیونکہ وہ تمام ذاتی نفعوں کے خیال سے بالا ہوتی ہیں۔ رسول کریم کی قربانیاں جیسا کہ آپ لوگ دیکھیں گے اسی قسم کی تھیں۔ آپ نے کسی عارضی مقصد کے لئے قربانیاں نہیں کیں۔ بلکہ دائمی صداقتوں اور بنی نوع انسان کی ابدی ترقی کے لئے قربانیاں کی ہیں۔ پس