انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 294 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 294

انوار العلوم جلد ۱۰ ۲۹۴ دنیا کا محسن میں اس کے کم کرنے یا بند کرنے کا انتظام ہو رہا ہے۔ چنانچہ امریکہ والوں نے قانونا اسے منع کر دیا ہے۔ ہمارے ملک کے لوگ بھی اس کی ممانعت پر زور دے رہے ہیں اور گو گورنمنٹ نے ابھی تک انکی اس بات کو تسلیم نہیں کیا لیکن امید ہے کہ مسلمانوں، ہندوؤں اور مسیحیوں کی کوشش جاری رہی تو گورنمنٹ بھی تسلیم کرلے گی۔ الله رسول کریم ملی ایم کی قربانیاں اب میں رسول کریم میں ایم کی بعض قربانیوں کا ذکر کرتا ہوں۔ لیکن اس سے پہلے میں قربانی کی حقیقت کے متعلق کچھ تشریح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں تا کہ آپ لوگ سمجھ سکیں کہ رسول کریم مسلم کی قربانیاں کس شان کی تھیں۔ قربانی کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ اصل قربانی یہ نہیں ہے کہ انسان سے کوئی چیز زبردستی چھین لی جائے ۔ بلکہ یہ ہے کہ لوگوں کے نفع کے لئے ایسے حالات میں قربانی دی جاوے کہ اس سے بچنا انسان کے اختیار میں ہو دنیا میں ہزاروں لوگ ہر روز مرتے ہیں۔ مگر کوئی نہیں کہتا کہ وہ قربانی کرتے ہیں۔ ہزاروں لوگ ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ مگر کوئی نہیں کہتا کہ وہ قربانی کرتے ہیں۔ اور اس کی یہی وجہ ہے کہ موت انسان کے اختیار میں نہیں ہے۔ اور ملک چھوڑنے والے لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے فائدہ کے لئے ملک چھوڑتے ہیں۔ رسول کریم مسلم کی قربانیوں کو آپ لوگ دیکھیں گے کہ وہ ایسی ہی ہیں کہ جن کو آ۔ نے اپنی مرضی سے پیش کیا اور لوگوں کے نفع کے لئے پیش کیا نہ کہ اپنے کسی فائدہ کے لئے۔ دائمی عمل پھر بھی قربانیوں کی بھی کئی قسمیں ہیں۔ ایک وہ قربانی ہے جو وقتی ہوتی ہے اور دوسری وہ جو دائمی ہوتی ہے دائمی قربانی اعلیٰ ہے اور رسول کریم میں ایم کی پ قربانیوں میں یہی رنگ پایا جاتا ہے بلکہ آپ کی نسبت روایت ہے کہ آپ ہمیشہ تاکید فرماتے تھے کہ وہی نیک کام اچھے ہوتے ہیں جو دائمی ہوں جو دائمی ہوں۔ پس ہمیشہ جب نیکی جب نیکی شروع کرو تو اسے ہمیشہ قائم رکھنے کی کوشش کرو۔ قربانی کی ان دونوں قسموں کی آگے پھر دو قسمیں ہیں۔ ایک قربانی قربانیوں کی مزید اقسام ہے دوسرے وصول کرتے ہیں۔ (۱) وہ قربانی ہے انسان خود پیش کرتا ہے۔ پہلی قسم کی قربانی یہ ہے کہ مثلاً لوگ اسے اس لئے ماریں کہ وہ صداقت کو چھوڑ