انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 273 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 273

انوار العلوم جلد ۱۰ ۲۷۳ دنیا کا محسن پھر ایک مثل مشہور ہے کہ ماں سے زیادہ چاہنے والی گئنی ۱۸ء کہلائے۔ غلاموں کی رائے اب سیدھی بات ہے کہ غلاموں سے زیادہ کسی کو ان کی آزادی کا خیال سے نہیں ہو سکتا۔ دیکھنا یہ چاہئے کہ غلاموں کی رسول کریم میلہ کے متعلق کیا رائے تھی۔ اگر غلام آپ کو اپنا محسن سمجھتے ہیں تو ماننا پڑے گا کہ آپ غلاموں کے محسن تھے نہ کہ غلامی کے حامی اس کے متعلق میں ایک واقعہ : واقعہ پیش کرتا ہوں جس سے ظاہر ہے کہ غلام آپ کے کیسے لدادہ تھے۔ نبوت کی زند نبوت کی زندگی کے پہلے سات سال میں میں کل چالیس آدمی آپ پر ایمان لائے لائے تھے۔ ان میں سے کم سے کم پندرہ غلام تھے یا غلاموں کی اولاد تھے ۔ گویا کل مومنوں کی تعداد میں تینتیس فیصدی غلام تھے اور مکہ کی آبادی کا لحاظ رکھا جائے تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ ابتدائی مومنوں سے نوے فیصدی غلام تھے۔ مکہ کی آبادی دس بارہ ہزار کی تھی ۔ جس میں چالیس پچاس آدمی ایمان لائے تھے اور زیادہ سے زیادہ پانچ چھ سو غلام وہاں ہو گا۔ پس کیا یہ عجیب بات نہیں کہ دس بارہ ہزار میں سے تیس پینتیس آدمی ایمان لائے اور پانچ چھ سو آدمیوں میں سے پندرہ سولہ آدمی۔ کیا غلاموں کا اس کثرت سے آپ پر ایمان لانا اس امر پر دلالت نہیں کرتا کہ غلام آپ کو اپنا رہائی دہندہ سمجھتے تھے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ رسول کریم میں ہم پر ایمان لا کر جن لوگوں نے غلاموں کا تکلیفیں اٹھانا سب سے زیادہ تکلیفیں اٹھا ئیں ، وہ غلام ہی تھے۔ ابتدائی حباب چنانچہ خباب بن الارت ایک غلام تھے جو لوہار کا کام کرتے تھے۔ وہ نہایت ابتدا ایام میں آپ پر ایمان لائے ۔ لو لوگ انہیں سخت تکالیف دیتے تھے۔ حتی کہ ہو کہ انہی کی بھٹی کے کوئلے نکال کر ان پر انہیں لٹا دیتے تھے اور اوپر سے چھاتی پر پتھر رکھ دیتے تھے تاکہ آپ کمر نہ ہلا سکیں۔ ان کی مزدوری کا روپیہ جن لوگوں کے ذمہ تھا وہ روپیہ ادا کرنے سے منکر گئے۔ مگر باوجود ان مالی اور جانی نقصانوں کے آپ ایک منٹ کے لئے بھی متذبذب نہ ہوئے اور ایمان پر ثابت قدم رہے۔ ت قدم رہے۔ آپ کی پیٹھ کے نشان آخر عمر تک قائم رہے۔ چنانچہ حضرت عمر کی حکومت کے ایام میں انہوں نے اپنے گذشتہ مصائب کا ذکر کیا تو انہوں نے ان سے پیٹھ دکھانے کو کہا۔ جب انہوں نے پیٹھ پر سے کپڑا اٹھایا تو تمام پیٹھ پر ایسے سفید داغ نظر آئے جیسے کہ برص کے داغ ہوتے ہیں۔