انوارالعلوم (جلد 10) — Page 265
انوار العلوم جلد ۱۰ ۲۶۵ دنیا کا محسن حضرت عثمان کی زندگی بھی حقیقتاً بے عیب تھی۔ گو بعض تاریخی غلطیوں کی وجہ سے لوگوں نے اسے اچھی طرح محسوس نہیں کیا۔ مگر حضرت علی جو چوتھے خلیفہ ہیں اور نہ صرف رم خلیفہ ہی بلکہ بچپن سے آنحضرت میں اللہ کی گود میں پلے تھے اور آپ کے گھر میں رہے تھے اور آپ کے داماد تھے۔ ان کی نیکی، ان کے زہد ان کی بے نفسی اور ان کی پاکیزگی کے دشمنان اسلام قائل ہیں۔ میں پوچھتا ہوں۔ علی ان اعتراضات کی موجودگی میں جو آنحضرت سلم کی ذات پر کئے جاتے ہیں اوپر کی صفات کو کہاں سے پاسکتے تھے۔ اور اگر یہ اخلاق ان کے ذاتی تھے۔ تو پھر میں پوچھتا ہوں کہ ایسے اعلیٰ درجہ کے اخلاق کے باوجود وہ حضرت رسول کریم کے مخلص کیوں رہے۔ پھر ان چاروں خلفاء کی ہی شرط نہیں۔ رسول کریم سلم نے ایک قوم کی قوم ایسی پیدا کر دی جو عدل و انصاف کی مجسمہ تھی۔ حتی کہ شام کے یہودیوں نے ہی نہیں مسیحیوں تک نے مسلمانوں کے شام کو چھوڑنے کا ارادہ معلوم کر کے ایک وفد بھیجا کہ ہمیں اپنے ہم مذہب مسیحیوں کی حکومت منظور نہیں آپ لوگ یہاں رہیں ہم ہر طرح آپ کی مدد کریں گے۔ کیونکہ آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہماری جانیں اور ہماری عزتیں اور ہمارے مال محفوظ ہیں۔ اب خدا را غور کرو کہ اگر محمد رسول اللہ علی ایم میں غیر معمولی تقدس بلکہ تقدیس کی طاقت نہ ہوتی۔ تو عرب کے غیر متمدن لوگ ڈاکوں اور جوئے اور شراب میں فخر محسوس کرنے والے اس قسم کا تغیر کہاں سے پیدا کر لیتے اور عرب کی زمین آسمان کی جائے فخر کیونکر ہو جاتی۔ آپ کے تقدس کے خلاف کچھ اعتراض بھی کئے جاتے اہم اعتراضات کے جوابات ہیں۔ میں ان میں سے تین اہم اعتراضات کے جواب بھی اس موقع پر بیان کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔ میور لکھتا ہے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے بے شک بعض اصلاحات کیں لیکن تین خطرناک باتیں انہوں نے رائج کیں جو ان کی خدمات سے بہت زیادہ خطرناک تھیں۔ اور انہوں نے ان کی نیکیوں کے پلڑہ کو بالکل ہلکا کر دیا ہے اور وہ آ۔ آپ کی تعلیم طلاق کثرت ازدواج اور غلامی کے متعلق ہے۔ مسئلہ طلاق طلاق کے متعلق تو مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے یا تو اس پر بڑے زور شور سے اعتراض کئے جاتے تھے ، اور یا اب تمام ممالک میں اور تمام اقوام میں یہ