انوارالعلوم (جلد 10) — Page xix
انوار العلوم جلد ۱۰ ۱۰ تعارف کتب (۴) کلام الہی کی عظیم الشان فضیلت کو ظاہر کیا۔ (۵) ملائکہ کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ فرمایا۔ (1) انبیاء کے بارہ میں غلط خیالات کو دور کیا۔ (۷) معجزات کی حقیقت کو واضح فرمایا۔ (۸) شریعت کی عظمت کو قائم کیا۔ (۹) عبادات کے سلسلہ میں غلطیوں کی اصلاح فرمائی۔ (۱۰) مسائل فقہ کی اصلاح کی۔ (10) عورتوں کے حقوق قائم کئے۔ (۱۳) انسانی اعمال کی اصلاح اور درستی فرمائی۔ (۱۳) اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے سامان کئے۔ (۱۴) امن عالم قائم کیا۔ (۱۵) حیات آخرت کے متعلق خیالات کی اصلاح فرمائی۔ حضرت مسیح موعود کے ان کارناموں کو آپ نے دلائل سے ثابت کیا اور ان کی پوری وضاحت کرنے کے بعد فرمایا:- میں نے آپ کے کاموں کی تعداد پندرہ بتائی ہے لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ آپ کا کام یہیں ختم ہو گیا ہے۔ آپ کا کام اس سے بہت وسیع ہے اور جو کچھ کہا گیا ہے یہ اصولی ہے اور اس میں بھی انتخاب سے کام لیا گیا ہے۔ اگر آپ کے سب کاموں کو تفصیل سے لکھا جائے تو ہزاروں کی تعداد سے بھی بڑھ جائیں گے۔ اور میرے خیال میں اگر کوئی شخص انہیں کتاب کی صورت میں جمع کردے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ منشاء پورا ہو سکتا ہے جو آپ نے براہین احمدیہ میں ظاہر فرمایا ہے اور وہ یہ ہے۔ کہ اس کتاب میں اسلام کی تین سو خوبیان بیان کی جائیں گی۔" حضور نے بیان فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی مختلف کتب میں تین سو سے کہیں زیادہ اسلام کی خوبیاں بیان فرمادی ہیں اور اس طرح اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ اب اگر کوئی