انوارالعلوم (جلد 10) — Page xv
انوار العلوم جلد ۱۰ ។ تعارف کتب کسی کی پرواہ نہ کی اور خدا تعالی کی مدد اور نصرت پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی آواز کو بلند کرتا ائے دنیا گیا۔ آپ کی اس آواز سے سے ایک گونج پیدا ہوئی جو جنگلوں اور بیابانوں کو عبور کرتے ہوئے ، کے کناروں تک پہنچ گئی۔ یہاں تک کہ لوگ اُس کے پیغام کو قبول کرکے آپ کے گرد جمع ہونے لگ گئے۔ آج ہم بھی اُسی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یہاں جمع ہوئے ہیں کہ آپ کے جاری کردہ کام کو آگے بڑھائیں۔ چونکہ یہ کام ہماری ہمت اور طاقت سے بالا ہے اور خدا تعالٰی کی نصرت کے بغیر سرانجام نہیں دیا جاسکتا اس لئے آؤ ہم سب مل کر اُسی سے دعا کرتے ہیں:۔ اے خدا تو آپ ہی ہماری زبانوں ، ہمارے قلوب‘ ہمارے افکار ہمارے کاموں، ہمارے وقتوں، ہماری سعی ہمارے خیالات ہمارے احساسات ہمارے جذبات ہمارے دین اور ہماری دنیا میں برکت دے تاکہ تیرے نام کو بلند کرنے میں ہم کامیاب ہو سکیں۔ ہم دنیا میں ہوں یا نہ ہوں مگر محمد مالی کیم کا لایا ہو ا دین دنیا میں قائم ہو جائے۔ تیرا کلام دنیا میں قائم ہو۔ شیطان کی حکومت جاتی رہے اور تیری ہی حکومت قائم ہو ۔ آمین۔ (۴) تقریر دلپذیر یہ وہ تقریر ہے جو حضور نے جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۷ دسمبر۱۹۲۷ء کو فرمائی۔ حسب معمول حضور نے دوران سال جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے متفرق امور کا ذکر فرمایا۔ ابتداء میں حضور نے جلسہ گاہ کی تنگی کا ذکر کر کے کارکنان کو ہدایت فرمائی کہ وہ ہر سال جلسہ گاہ پہلے کی نسبت بڑی تیار کیا کریں کیونکہ خدا تعالی کے فضل سے ہر سال آنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ جگہ اتنی وسیع ہونی چاہئیے کہ دوست آرام سے بیٹھ کر تقاریر سن سکیں۔ اس سال پہرہ کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔ حضور نے اس کی ضرورت اور اہمیت سے احباب کو