آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 484
پر کھجوریں لا ددی جائیں۔الشفاء القاضي عياض جزء اول صفحه 74 الباب الثاني في تكميل الله تعالى الفصل و اما الحلم۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 2002 ) الله تو یہ ہے وہ صبر و برداشت کا مقام جو آنحضرت ﷺ کا تھا اور جو اپنوں سے نہیں دشمنوں سے بھی تھا۔یہ ہیں وہ اعلیٰ اخلاق ان میں جو دو سخا بھی ہے اور صبر و برداشت بھی اور وسعت حوصلہ کا اظہار بھی ہے۔یہ اعتراض کرنے والے جاہل بغیر علم کے اٹھتے ہیں اور اُس رحمتہ للعالمین پر اعتراض کر دیتے ہیں کہ انہوں نے سختی کی تھی اور فلاں تھا اور فلاں تھا۔خطبات مسرور جلد ۱۰ صفی ۵۷۲) اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلى مُحَمَّدٍ و عَلى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيْدٌ - اللَّهُمَّ بَارَكَ عَلَى مُحَمَّدٍ وعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى الِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ -