آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 455 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 455

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 450 باب و هم بات لے لیتے ہیں حالانکہ کتب احادیث میں رطب و یابس سب کچھ ہوتا ہے اور عامل بالحد یث کو تنقید کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ ایک نہایت نازک کام ہے کہ ہر ایک قسم کی احادیث میں سے احادیث صحیحہ تلاش کریں اور پھر اس کے صحیح معنی معلوم کریں اور پھر اس کے لئے صحیح حمل تلاش کریں۔قرآن نے جھوٹوں پر لعنت کی ہے۔اور نیز فرمایا ہے کہ جھوٹے شیطان کے مصاحب ہوتے ہیں اور جھوٹے بے ایمان ہوتے ہیں اور جھوٹوں پر شیاطین نازل ہوتے ہیں اور صرف یہی نہیں فرمایا کہ تم جھوٹ مت بولو بلکہ یہ بھی فرمایا ہے کہ تم جھوٹوں کی صحبت بھی چھوڑ دو اور ان کو اپنایا ر دوست مت بناؤ اور خدا سے ڈرو اور بچوں کے ساتھ رہو۔اور ایک جگہ فرماتا ہے کہ جب تو کوئی کلام کر تو تیری کلام محض صدق ہو ٹھٹھے کے طور پر بھی اس میں جھوٹ نہ ہو۔اب بتلاؤ یہ تعلیمیں انجیل میں کہاں ہیں۔اگر ایسی تعلیمیں ہو تیں تو عیسائیوں میں اپریل فول کی گندی رسمیں اب تک کیوں جاری رہتیں۔دیکھو اپریل فول کیسی بُری رسم ہے کہ نا حق جھوٹ بولنا اس میں تہذیب کی بات کبھی جاتی ہے یہ عیسائی تہذیب اور انجیلی تعلیم ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ عیسائی لوگ جھوٹ سے بہت ہی پیار کرتے ہیں۔چنانچہ عملی حالت اس پر شاہد ہے۔مثلاً قرآن تو تمام مسلمانوں کے ہاتھ میں ایک ہی ہے۔مگر سنا گیا ہے کہ انجیلیں ساٹھ سے بھی کچھ زیادہ ہیں۔شاباش اے پادرمیان جھوٹ کی مشق بھی اسے کہتے ہیں۔شاید آپ نے اپنے ایک مقدس بزرگ کا قول سنا ہے۔کہ جھوٹ بولنا نہ صرف جائز بلکہ ثواب کی بات ہے خدا تعالیٰ نے عدل کے بارے میں جو بغیر سچائی پر یو را قدم مارنے کے حاصل نہیں ہو سکتی۔فرمایا ہے۔لا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلى اَلا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقوى (المائد 93) دشمن قوموں کی دشمنی تمہیں انصاف سے مانع نہ ہو۔انصاف پر قائم رہو کہ تقومی اسی میں ہے۔اب آپ کو معلوم ہے کہ جو قو میں ناحق ستاویں اور دکھ دیویں اور خونریزیاں کریں اور تعاقب کریں اور بچوں اور عورتوں کو قتل کریں جیسا کہ مکہ والے کافروں نے کیا تھا اور پھر لڑائیوں سے باز نہ آویں ایسے لوگوں کے ساتھ معاملات میں انصاف