آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 314 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 314

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 314 باب ششم نے کہا تھا ویسا ہی وقوع میں آگیا۔اگر یہ باتیں ایسی ہی ظاہر تھیں جیسے آج یوروپین مصنف لکھتے ہیں تو مکہ کے لوگ کیوں کہتے تھے کہ ہم محمد رسول اللہ علی کو مٹا دیں گے۔عرب کے لوگ کیوں کہتے تھے کہ ہم محمد رسول اللہ میلے کو مٹا دیں گے۔ان کا بڑے زور سے یہ اعلان کرنا کہ ہم اسلام کو کچل کر رکھ دیں گے بتاتا ہے کہ وہ سمجھتے تھے کہ محمد رسول اللہ ﷺ اپنے اندر کوئی طاقت نہیں رکھتے۔قیصر و کسری کی حکومتیں تو کجا مکہ کی بستی والوں کا مقابلہ کرنا بھی ان کی طاقت سے باہر ہے۔مگر پھر وہ زمانہ آیا جب وہ اکیلا اور کمزور شخص بڑھا اور بڑھتے بڑھتے اس مقام تک پہنچا کہ قیصر و کسری بھی اس کے مقابلہ کی تاب نہ لا سکے۔( تفسیر کبیر جلد ۹ صفویه ۵۵۵،۵۵)