آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 226
محضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 226 باب چهارم نہیں دے رہا۔یعنی وہ شیطان جو دین میں رخنہ اندازی کر رہے ہیں ان کی ہلاکت کا موجب نہیں بن رہا۔یہ کام صرف وقت کا نبی کرتا ہے یا وہ نبی کرتا ہے جس کی نبوت زندہ ہو اور جس کی شریعت قابل عمل ہو۔ایسے نبی کی امت میں خرابی پیدا ہو کر اگر دوسرا تابع نبی مبعوث بھی ہو تب بھی چونکہ اس کی قوت قدسیہ اس نابع نبی کے ذریعہ سے کام کر رہی ہوتی ہے وہ شہاب ہی کہلاتا ہے۔چنانچہ اس تشریح کے ماتحت حضرت موسیٰ ، حضرت عیسی علیہا السلام اور دوسرے سابق انبیاء آسمان روحانی کے ستارے تو ہیں مگر شہاب نہیں کیونکہ اس وقت شیطانوں کے مارنے کے لئے اللہ تعالی انہیں استعمال نہیں کر رہا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہاب ہیں کیونکہ ان کے اظلال یہ کام قیامت تک کریں گے۔“ ( تفسیر کبیر جلد ۴ صفه ۳۳)