القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 3
وَأَرَى الْقُلُوْبَ لَدَى الْحَنَاجِرِ كُرْبَةً وَأَرَى الْغُرُوبَ تُسِيْلُهَا الْعَيْنَانِ اور میں دیکھتا ہوں کہ دل بیقراری سے گلے تک آگئے ہیں اور میں دیکھتا ہوں آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں۔ يَامَنْ غَدَا فِي نُوْرِهِ وَضِيَائِهِ كَالنَّيَّـرَيْنِ وَنَوَّرَ الْمَلَوَانِ اے وہ ہستی جو اپنے نور اور روشنی میں مہر و ماہ کی طرح ہوگئی ہے اور رات اور دن منو ر ہو گئے ہیں۔ نا بَدْرَنَا يَا آيَةَ الرَّحْمَنِ أهْدَى الْهُدَاةِ وَأَشْجَعَ الشُّجْعَانُ اے ہمارے کامل چاند ! اور اے رحمان کے نشان! سب راہنماؤں کے راہنما اور سب بہادروں سے بہادر۔ 3