القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 18 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 18

۱۸ لد تَذَكَّرُ يَا أَخِي يَوْمَ التَّنَادِى وَتُبْ قَبْلَ الرَّحِيلِ إِلَى الْمَعَادِ اے میرے بھائی! حشر کے دن کو یاد کر اور آخرت کی طرف کوچ سے پہلے تو بہ کرلے۔ فَأَخْرِجُ كُلَّ حِقْدِكَ مِنْ جَنَانٍ وَزَبِّ النَّفْسَ مِنْ سَمِّ الْعِنَادِ اپنے ہر کینے کو دل سے نکال ڈال اور پاک کر نفس کو دشمنی کے زہر سے۔ وَ خَفْ قَهْرَ الْمُهَيْمِنِ عِنْدَ ذَنْبٍ وَقِفْ ثُمَّ انْتَهِجُ سُبُلَ الرَّشَادِ اور نگران خدا کے قہر سے گناہ کرنے کے وقت ڈر اور ( گناہ سے ) رُک۔ پھر ہدایت کے راستوں پر چل ۔ وَ أُقْسِمُ أَنِّنِي يَا ابْنَ الْكِرَامِ لَقَدْ أُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّ الْعِبَادِ اور اے شریفوں کی اولاد میں قسم کھاتا ہوں کہ میں یقیناً بندوں کے رب کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔ وَقَدْ أُعْطِيتُ عِلْمًا بَعْدَ عِلْمٍ وَكَأْسًا بَعْدَ كَأْسٍ مِنْ جَوَادِي اور میں علم پر علم دیا گیا ہوں اور پیالہ پر پیالہ دیا گیا ہوں اپنے بھی خدا کی طرف سے۔ وَحِبِّى كُلَّ حِينٍ يَجْتَبِينِي وَيُدْنِينِي وَ يُعْطِينِي مُرَادِى اور میرا محبوب ہر وقت مجھے برگزیدہ کرتا ہے اور اپنے قریب کرتا اور میری مراد مجھے دیتا ہے۔ فَمَا أَشْقَى بِلَعْنِ اللَّاعِنِينَا وَصِدْقِي سَوْفَ يُذْكَرُ فِي الْبِلَادِ پس لعنت کرنے والوں کی لعنت سے میں بد بخت نہیں ہو سکتا اور میری سچائی کا ضرور ملکوں میں ذکر کیا جائے گا۔ وَكَأْسٍ قَدْ شَرِبْنَا فِي وِهَادٍ وَأُخْرَى نَشْرَبَنُ فَوْقَ الْمَصَادِ اور بہت سے پیالے تو ہم نے پست زمین میں پئے ہیں اور ایک دوسرا پیالہ ہم پہاڑ کی چوٹی پر پئیں گے۔ وَ لَسْتُ أَخَافُ مِنْ مَوْتِى وَقَتْلِى إِذَا مَا كَانَ مَوْتِي فِي الْجِهَادِ میں اپنی موت اور قتل سے نہیں ڈرتا جب کہ میری موت جہاد میں ہو۔