700 احکام خداوندی

Page 561 of 615

700 احکام خداوندی — Page 561

561 1 ہے۔تو کہہ دے کہ میں انسان کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔انسانوں کے بادشاہ کی۔انسانوں کے معبود کی۔بکثرت وسوسے پیدا کرنے والے کے شر سے، جو وسوسہ ڈال کر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔وہ جو انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔(خواہ ) وہ جنوں میں سے ہو (یعنی بڑے لوگوں میں سے ) یا عوام الناس میں ہے۔مومن کی گفتگو کا اختتام بھی خدا کی تعریف پر ہوتا ہے وَاخِرُ دَعُوهُم أن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَة (يونس: ١١ ) اور اُن کا آخری اعلان یہ ہوگا کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ہم بھی ان احکام الہی کے اختتام کا اعلان اس دُعا سے کرتے ہیں کہ سب تعریف اُس اللہ ہی کی ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے جس نے اس اہم کام سے سبکدوش ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔اے اللہ ! ہم سب کو ان احکام پر دل و جان سے عمل کرنے اور اپنا قرب پانے کی توفیق عطا فرما۔آمین۔رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنا إنك أنت السميع العليم 0 ربَّنا واجعلنا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةٌ مُسْلِمَةً لَّكَ " وَارِنَا ص مَنًا سِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ۔اے ہمارے رب ! ہماری طرف سے قبول کر لے۔یقینا تو ہی بہت سنے والا (اور ) دائی علم رکھنے والا ہے۔اور اے ہمارے رب! ہمیں اپنے دو فرمانبردار بندے بنادے اور ہماری ذریت میں سے بھی اپنی ایک فرمانبردار اُمت ( پیدا کر دے)۔اور ہمیں اپنی عبادتوں اور قربانیوں کے طریق سکھا اور ہم پر تو بہ قبول کرتے ہوئے جھک جا۔یقینا تو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔