700 احکام خداوندی — Page 527
527 1256702 کون سے ورثاءترکہ کے حقدار ہیں وَلِكُلِّ جَعَلْنَا مَوَالِي مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَن وَ الَا قُرَبُونَ وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَا نُكُمْ فَاتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ۔(النساء:۳۴) اور ہر ایک (شخص) کے لیے ہم نے اس کے ترکہ کے متعلق وارث مقرر کر دیئے ہیں ( وہ وارث ) ماں باپ اور قریبی رشتہ دار ہیں اور وہ بھی جن کے ساتھ تم نے پکتے عہدو پیمان کئے ہیں (یعنی بیویاں یا خاوند ) سو ان کو بھی ان کا مقررہ حصہ دو۔1257703 ورثہ میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَلِدَن وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبُ مِمَّا تَرَكَ الْوَلِدَن وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّاقَلَّ مِنْهُ اَوْ كَثُرَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا (النساء:۸) مردوں کے لئے اس ترکہ میں سے ایک حصہ ہے جو اس کے والدین اور اقرباء نے چھوڑا۔اور عورتوں کے لئے بھی اس ترکہ میں ایک حصہ ہے جو والدین اور اقربا ء نے چھوڑا۔خواہ وہ تھوڑا ہویا زیادہ۔( یہ ایک ) فرض کیا گیا حصہ (ہے)۔(نوٹ: اس آیت کے الفاظ نَصِيبًا تَفُرُوضًا “ سے یہ حکم نکلتا ہے کہ ورثہ کی تقسیم خدا کے قوانین کے مطابق ہو ) 704 1258 عورتوں سے حق ورثہ زبردستی چھینے کی مناہی يَأْيُّهَا الَّذِينَ امَنُوْالَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا (النساء:۲۰)