700 احکام خداوندی

Page 516 of 615

700 احکام خداوندی — Page 516

1 516 زمین میں سفر کر رہے ہو اور تمہیں موت کی مصیبت آلے تو اپنوں کی بجائے غیروں میں سے دو گواہ بنا سکتے ہو۔تم ان دونوں کو کسی نماز کے بعد روک لو۔اور اگر تمہیں شک ہوتو و ددونوں اللہ کی قسم کھا کر یہ اقرار کریں کہ ہم اس (گواہی) کے بدلے ہر گز کوئی قیمت وصول نہیں کریں گے خواہ کوئی ہمارا قریبی ہی ہو۔اور ہم اللہ کی مقرر کردہ گواہی نہیں چھپائیں گے تب تو ہم یقینا گنہگاروں میں سے ہو جائیں گے۔پھر اگر یہ معلوم ہو جائے کہ دونوں گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کی جگہ دو دوسرے ان لوگوں میں سے کھڑے ہو جائیں جن کا حق پہلے دو نے مار لیا ہو۔پس وہ دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی سے زیادہ کچی ہے اور ہم نے (انصاف سے) کوئی تجار ز نہیں کیا۔تب تو ہم یقینا ظالموں میں سے ہو جائیں گے۔یہ ( طریق زیادہ قریب ہے کہ وہ ( پہلے گواہ) بعینہ ہی کچی گواہی پیش کریں ورنہ انہیں خوف دامنگیر رہے کہ اُن (دوسروں) کی قسموں کے بعد ان کی قسمیں رڈ کر دی جائیں گی۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور غور سے سنا کرو اور اللہ فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔(نوٹ: ان آیات میں درج ذیل احکام ملتے ہیں) (1) 1234 (2) 1235 (3)|1236 (4) 1237 اے مومنو! جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت قریب آجائے تو وصیت کے وقت دو عدل والے گواہ مقرر ہوں۔اور اگر سفر کی حالت میں موت آپہنچے تو اپنوں کی بجائے غیروں میں سے دو گواہ بنا سکتے ہو۔اگر ان دونوں کی گواہی بار نے شک ہو تو وہ دونوں اللہ کی قسم کھا کر یہ اقرار کریں کہ ہم اس گواہی کے بدلے ہر گز کوئی قیمت وصول نہیں کریں گے خواہ کوئی ہمارا قریبی ہی نہ ہو۔اور ہم اللہ کی مقررہ کردہ گواہی نہیں چھپائیں گے۔اگر یہ دو گواہی دینے میں جھوٹ سے کام لیں تو میت کے رشتہ داروں میں سے دو جن کے خلاف پہلے دو نے حق قائم کیا تھا۔اللہ کی قسم کھا کر شہادت دیں کہ ہماری گواہی ان پہلے دو گواہوں کی گواہی سے زیادہ بچی ہے اور ہم نے اس گواہی میں کوئی زیادتی نہیں کی۔