700 احکام خداوندی — Page 507
وَقُتِلُوا تَقْتِيلا 507 (الاحزاب: ۶۲،۶۱) اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے اور وہ لوگ جو مدینہ میں جھوٹی خبریں اُڑاتے پھرتے ہیں باز نہیں آئیں گے تو ہم ضرور تجھے (ان کی عقوبت کے لئے ) ان کے پیچھے لگا دیں گے۔پھر وہ اس (شہر) میں تیرے پڑوس میں نہیں رہ سکیں گے مگر تھوڑا۔( یہ ) دھتکارے ہوئے ، جہاں کہیں بھی پائے جائیں پکڑ لئے جائیں اور اچھی طرح قتل کئے جائیں۔(نوٹ: التوبة : ۹۰ میں بھی یہ مضمون کسی حد تک بیان ہوا ہے )