700 احکام خداوندی

Page 45 of 615

700 احکام خداوندی — Page 45

1 1 خدا کی وحدانیت 45 م وَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهَا أَخَرَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (القصص : ۸۹) اور اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار۔کوئی معبود نہیں مگر وہ۔ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اُس کے جلوے کے۔اُسی کی حکومت ہے اور اُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌة تو کہہ دے کہ وہ اللہ ایک ہی ہے۔ا فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ پس جان لے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔(الاخلاص : ۲) (محمد : ۲۰) البقرة : ١٦٤ - أل عمران : ۱۹ - النحل : ۲۳ - الانعام: ۲۰- الكهف : ۱۵ - القصص: ۱۔فاطر: ۴ - الدخان: ۹ - التغابن : ۱۴ - الانبياء: ۱۰۹ - الحج : ۳۵۔الرعد: ٣١- التوبة: ٣١ 2 آسمانوں وزمین کا خدا ایک ہے حمد وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَهُ وَفِي الْأَرْضِ إِلهُ * وَهُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ 0۔(الزخرف:۸۵) اور وہی ہے جو آسمان میں معبود ہے اور زمین میں بھی معبود ہے اور وہی بہت حکمت والا ( اور ) دائی علم رکھنے والا ہے۔