700 احکام خداوندی

Page 433 of 615

700 احکام خداوندی — Page 433

1024 433 كلمات اللہ ختم نہیں ہو سکتے سمندر ختم ہوسکتا ہے قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادَ الكَلِمَتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَنْ تَنْفَدَ كَلِمَتُ رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا (الكهف: ١١٠) کہہ دے کہ اگر سمندر میرے رب کے کلمات کے لئے روشنائی بن جائیں تو سمندر ضرور ختم ہو جائیں گے۔پیشتر اس کے کہ میرے رب کے کلمات ختم ہوں خواہ ہم بطور مدد اس جیسے اور (سمندر ) لے آئیں۔562 1025 آسمان اور زمین پر غور کرنا قُلِ انْظُرُ وَامَاذَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ تو کہہ دے کہ اُس پر غور سے نظر ڈالو جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں ہے۔(يونس: ۱۰۲) سورة آل عمران آیت ۱۹۲ میں آسمانوں اور زمین کی پیدائش پر غور و فکر کرنے کے ذکر کے بعد فرمایا رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّار (ال عمران: ۱۹۲) اور وہ بے ساختہ کہتے ہیں ) اے ہمارے رب ! تو نے ہرگز یہ بے مقصد پیدا نہیں کیا۔پاک ہے تو۔پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔الملك: ۲۵ - الترعت : ۳۵،۳۱- الغاشية: ۲۱،۱۸۔ق:۸،۷ - الاعراف: ۱۸۲ 563 1026 زمین کو بچھونا بنایا تا اس کے رستوں پر چلو وَاللهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًالٌ لِتَسْلُكُوْ امِنُهَا سُبُلًا فِجَاجَالْ (نوح: ۲۱،۲۰) اور اللہ نے زمین کو تمہارے لئے بچھایا ہوا بنایا۔تا کہ تم اس کی کشاد براہوں پر چلو پھرو۔