700 احکام خداوندی — Page 429
429 55 1014 خدا کے قادر مطلق ہونے کا علم رکھنے کے لئے کائنات کا مطالعہ اللهُ الَّذِى خَلَقَ سَبْعَ سَمَوَاتٍ وَّمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ يَتَنَزَّلُ الَّا مُرُ بَيْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْ ءٍ عِلْمًان (الطلاق: ۱۳) اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور زمینوں میں سے بھی اُن کی طرح ہی۔(اس کا ) حکم اُن کے درمیان بکثرت اترتا ہے تا کہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائی قدرت رکھتا ہے اور یہ کہ اللہ علم کے لحاظ سے ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔حالة النور : ۴۶ 1015554 نظام شمسی خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت ہے أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَا فَالْ (نوح: ٦ ١ ) کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان پیدا کئے ہیں ، جو ( قانون کے لحاظ سے ) ایک دوسرے کے مطابق ہیں۔555 1016 کائنات کی پیدائش میں بہت نشانات ہیں اللہ تعالیٰ کا ئنات کی پیدائش اور زمین و آسمان کی تخلیق ، رات دن کے ایک دوسرے میں داخل ہونے ،نہروں کے جاری ہونے ، پہاڑوں کے راسخ ہونے اور پھلوں وغیر : کے ذکر کے بعد بار بار فرماتا ہے۔