700 احکام خداوندی

Page 415 of 615

700 احکام خداوندی — Page 415

415 نبی کو مخالفین کی مخالفت نظر انداز کرنے کی تعلیم وَكَذلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا شَيْطِيْنَ الْإِنسِ وَالْجِنْ يُوْحِي بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوْهُ فَذَرْهُمْ وَ مَا يَفْتَرُونَ O (الانعام: ۱۱۳) اور ہم نے انسانوں اور جنوں میں سے سرکشوں کو اسی طرح ہر اک نبی کا دشمن بنادیا تھا ان میں سے بعض بعض کو دھوکہ دینے کے لئے (ان کے دل میں ) بُرے خیال ڈالتے ہیں جو محض مجتمع کی بات ہوتی ہے اور اگر تیرا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔پس تو اُن کو بھی اور اُن کے جھوٹ کو بھی نظر انداز کر دے۔الفرقان: ۳۲- الدريت:۵۳- المؤمنون: ۴۵ قتل انبیاء سے مراد ان کے قتل کی کوشش ہے ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِايَتِ اللهِ وَيَقْتُلُونَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍ ذلِكَ بِمَا عَصَوْ اوْ كَانُوا يَعْتَدُونَ هُ (ال عمرن : ۱۱۳) یہ اس سبب سے ( کیا گیا) ہے کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور بلا وجہ نبیوں کو قتل کرنا چاہتے تھے ( اور ) یہ بات اُن کے نافرمانی کرنے اور حد سے بڑھے ہوئے ہونے کے سبب سے ( اُن میں پائی جاتی ) تھی۔994 543 995