700 احکام خداوندی

Page 405 of 615

700 احکام خداوندی — Page 405

405 535 984 نو مبائعین کی تربیت میں جو کمیاں رہ گئی ہیں اُن پر خدا سے پردہ ڈالنے کے لئے دُعا کی تاکید إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ) وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًالْ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًان (النصر) جب اللہ کی مدد اور کامل غلبہ آجائے گا۔اور تو اس بات کا آثار دیکھ لے گا کہ اللہ کے دین میں لوگ فوج در فوج داخل ہوں گے۔اس وقت تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ ( ساتھ ) اس کی پاکیزگی بیان کرنے میں بھی مشغول ہو جائیو اور (مسلمانوں کی تربیت میں جو کوتاہیاں ہوئی ہوں ان پر ) اس (خدا) سے پردہ ڈالنے کی دعا کیجیو۔و یقیناً اپنے بندے کی طرف رحمت کے ساتھ کوٹ کر آنے والا ہے۔