700 احکام خداوندی

Page 384 of 615

700 احکام خداوندی — Page 384

1 384 وَ أَطِيعُو الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ) ( النور : ۵۷۵۶) تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اُن سے اللہ نے پختہ وعدہ کیا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا۔جیسا کہ اُس نے اُن سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا اور اُن کے لئے اُن کے دین کو جو اُس نے اُن کے لئے پسند کیا ضرور تمکنت عطا کرے گا اور اُن کی خوف کی حالت کے بعد ضرور انہیں امن کی حالت میں بدل دے گا۔وہ میری عبادت کریں گے۔میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔اور جو اُس کے بعد بھی ناشکری کرے تو یہی وہ لوگ ہیں جو نافرمان ہیں۔اور نماز کو قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو اور رسول کی اطاعت کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔(نوٹ: ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں میں خلافت جیسی نعمت عظمیٰ کو جاری رکھنے کا وعد : فرمایا ہے اور اُس کو جاری رکھنے اور اُس کے استحکام کے لئے مومنوں کو درج ذیل احکام دیئے ہیں ) (1) 919 حقیقی مومن بننا اعمال صالحہ سے اپنے آپ کو مزین کرنا۔(2) 920 (3) 921 (4) 922 (5) 923 (6) 1924 اللہ کی عبادت کرنا اور اس کا کسی کو شریک نہ بنانا۔نماز قائم کرنا۔زکوۃ دیتے رہنا۔رسول کی کامل اطاعت کرنا تا اللہ کا رحم ہو۔