700 احکام خداوندی

Page 379 of 615

700 احکام خداوندی — Page 379

379 190 905 اللہ کی طرف سے رحمت آنے پر خوشی کا اظہار کرنا (یونس: ۵۹۰۵۸) يَأْيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ تُكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِه وَهُدًى وَرَحْمَةً لِلْمُؤْمِنِيْنَ قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَقْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ اے انسا نو ا یقینا تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت کی بات آچکی ہے اس طرح جو (بیماری) سینوں میں ہے اس کی شفا بھی۔اور مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت بھی۔تو کہہ دے کہ یہ محض اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہے۔پس اس پر چاہیے کہ و ہ بہت خوش ہوں۔و اُس سے بہتر ہے جووہ جمع کرتے ہیں۔491 906 علماء اور مربیان کے فرائض میں سے ایک فرض اصلاح وارشاد لَوْلَا يَنْههُمُ الرَّبَنتُونَ وَالاَ حَبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الاِ ثُمَ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ۔لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَO (المائدة: ۶۴) کیوں نہ ربانیوں نے اور ( کلام اللہ کی حفاظت پر مقرر ) علماء نے انہیں گناہ کی بات کہنے اور ان کے حرام کھانے سے روکا۔یقینا بہت ہی برا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔907 ہدایت اور نیکی کی طرف نکما نا اور اُس کی ترغیب دینا وَجَعَلْنَهُمْ أَئِمَّةٌ يَّهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَ أَوْحَيْنَا إِلَيْهِمُ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلوةِ وَ إِيْتَاءَ الزَّكَوةِ ۚ وَكَانُوا لَنَا عَبدِينَ O (الانبياء: ۷۴)