700 احکام خداوندی

Page 368 of 615

700 احکام خداوندی — Page 368

1 368 869 (1) اگر تم دنیا کی زندگی اور اُس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں مالی فائدہ پہنچاؤں اور (2) 870 عمدگی کے ساتھ تمہیں رخصت کروں۔اور اگر تم اللہ کو چاہتی ہو اور اس کے رسول کو اور آخرت کے گھر کو تو اللہ نے تم میں سے حسن عمل کرنے والیوں کے لئے بہت بڑا اجر تیار کیا ہے۔(3) 871 (4) 872 (5) 873 (6) 874 اے نبی کی بیویوں جو بھی تم میں سے کھلی کھلی فاحشہ کا ارتکاب کرے گی تو اُس کے لئے عذاب کو دو گناہ بڑھا دیا جائے گا۔اللہ اور رسول کی فرماں برداری اور نیک اعمال بجالانے والی بیویوں کا اجر دومرتبہ ہو گا۔اے نبی کی بیو یو! تم ہر گز عام عورتوں جیسی نہیں ہو۔بشرطیکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔بات لجا کر (ناز نخرے سے ) نہ کیا کر دور نہ وہ شخص جس کے دل میں مرض ہے طمع کرنے لگے گا۔(7) 875 (8) 876 (9) 877 اور ہمیشہ لوگوں کو نیک باتیں کہا کرو۔اپنے گھروں میں ہی رہا کرو۔گزری ہوئی جاہلیت کے سنگھار جیسے سنگھار کی نمائش نہ کیا کرو۔878 (10) اور نماز قائم کرو۔879 | (11) اور زکوۃ ادا کرو۔880 (12) اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔881 (13) آیات اللہ اور حکمت کی باتیں جو تمہارے گھروں میں کی جاتی ہیں ان کو یا درکھو۔