700 احکام خداوندی

Page 334 of 615

700 احکام خداوندی — Page 334

334 438 773 بیوہ سے خفیہ معاہدے نہ کرو۔قول معروف کہہ سکتے ہو ا ولا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ أَوْ أَكْنَنتُمْ فِي (البقرة: ۲۳۶) أَنفُسِكُمْ عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمْ سَتَذْكُرُونَهُنَّ وَلَكِن لَّا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا إِلَّا أَن تَقُولُوا قَوْلًا مَّعَرُوفًا : اور تم پر کوئی گناہ نہیں اس بارہ میں کہ تم (ان ) عورتوں سے نکاح کی تجویز کے متعلق کوئی اشارہ کر دیا (اسے) اپنے دلوں میں چھپائے رکھو۔اللہ جانتا ہے کہ ضرور تمہیں ان کا خیال آئے گا۔لیکن ان سے خفیہ وعدے نہ کرنا سوائے اس کے کہ تم کوئی اچھی بات کہو۔774 بیوہ سے عدت پوری ہونے سے قبل نکاح کا پختہ ارادہ نہ کرو وَلَا تَعْزِ سُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَبُ أَجَلَهُ (البقرة: ۲۳۶) اور نکاح باندھنے کا عزم نہ کرو یہاں تک کہ مقررہ عدت اپنی میعاد کو پہنچ جائے۔775 بیواؤں کی شادی کرانا دیکھیں سورۃ النور: ۳۳۔اس کی تفصیل نکاح کے باب میں گزرچکی ہے۔