700 احکام خداوندی

Page 333 of 615

700 احکام خداوندی — Page 333

333 771436 وفات پانے سے قبل اپنی بیویوں کے حق میں ایک سال تک فائدہ پہنچانے کی وصیت وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا ۖ وَصِيَّةٌ لَا زْوَاجِهِمْ مَّتَاعًا إِلَى (البقرة: ۲۴۱) الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ ، فَإِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِي مَا فَعَلُنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ مِن مَّعْرُوفٍ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ O اور تم میں سے جولوگ وفات دیئے جائیں اور بیویاں پیچھے چھوڑ رہے ہوں ، ان کی بیویوں کے حق میں یہ وصیت ہے کہ و: (اپنے گھروں میں) ایک سال تک فائدہ اٹھائیں اور نکالی نہ جائیں۔ہاں! اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر کوئی گنا نہیں۔اس بارہ میں جو د ہ خود اپنے متعلق کوئی معروف فیصلہ کریں۔اور اللہ کامل غلبہ والا ( اور ) صاحب حکمت ہے۔437 772 بیوہ کو عدت گزارنے کے بعد اور شادی کرنے کی اجازت وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَّتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ و عَشْرًا ، فَإِذَا بَلَغُنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْمَا فَعَلُنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ (البقرة: ۲۳۵) بِالْمَعْرُونِ اور تم میں سے جو لوگ وفات دیئے جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ ( بیویاں ) چار مہینے اور دس دن تک اپنے آپ کو رو کے رکھیں۔پس جب وہ اپنی (مقررہ) مدت کو پہنچ جائیں تو پھر وہ (عورتیں) اپنے متعلق معروف کے مطابق جو بھی کریں اس بارہ میں تم پر کوئی گناہ نہیں۔