700 احکام خداوندی

Page 323 of 615

700 احکام خداوندی — Page 323

عُسْرِ يُسْرَان 323 (الطلاق: ۸،۲) اے نبی ! جب تم (لوگ) اپنی بیویوں کو طلاق دیا کرو تو ان کو ان کی ( طلاق کی ) عدت کے مطابق طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو اور اللہ ، اپنے رب سے درد۔انہیں اُن کے گھروں سے نہ نکا او اور نہ وہ خود نکلیں سوائے اس کے کہ وہ کھلی کھلی بے حیائی کی مرتکب ہوئی ہوں۔اور یہ اللہ کی حدود ہیں اور جو بھی اللہ کی حدود سے تجاوز کرے تو یقینا اس نے اپنی جان پر ظلم کیا۔تو نہیں جانتا کہ شاید اس کے بعد اللہ کوئی نیا ) فیصلہ ظاہر کر دے۔پس جب وہ اپنی مقررہ میعاد کو پہنچ جائیں تو پھر ان کو معروف طریق پر روک او یا انہیں معروف طریق پر جدا کر دو اور اپنے میں سے دو صاحب انصاف (شخصوں ) کو گوا بشبر الو اور اللہ کے لئے شہادت کو قائم کرو۔یہ وہ امر ہے جس کی نصیحت کی جاتی ہے ہر اس شخص کو ، جو اللہ اور یومِ آخر پر ایمان لاتا ہے۔اور جو اللہ سے ڈرے اُس کے لئے وہ نجات کی کوئی راہ بنا دیتا ہے۔اور وہ اُسے وہاں سے رزق عطا کرتا ہے جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کر سکتا۔اور جو اللہ پر تو کل کرے تو وہ اس کے لئے کافی ہے۔یقینا اللہ اپنے فیصلہ کو مکمل کر کے رہتا ہے۔اللہ نے ہر چیز کا ایک منصوبہ بنا رکھا ہے۔اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں اگر تمہیں شک ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور ان کی بھی جو حائضہ نہیں ہوئیں۔اور جہاں تک حمل والیوں کا تعلق ہے اُن کی عدت وضع حمل ہے۔اور جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے اللہ اپنے حکم سے اس کے لئے آسانی پیدا کر دے گا۔یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اُتارا۔اور جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ اُس سے اس کی برائیاں دور کر دیتا ہے اور اُس کے اجر کو بہت بڑھا دیتا ہے۔اُن کو سکونت مہیا کرو جہاں تم (خود) اپنی حیثیت کے مطابق رہتے ہو اور انہیں تکلیف نہ پہنچاؤ تا کہ ان پر زندگی تنگ کر دو۔اور اگر و حمل والیاں ہوں تو ان پر خرچ کرتے رہو یہاں تک کہ وہ اپنے حمل سے فارغ ہو جائیں۔پھر اگر وہ تمہاری خاطر دودھ پلائیں تو اُن کی اُجرت انہیں دو اور اپنے درمیان معروف کے مطابق موافقت کا ماحول پیدا کرو اور اگر تم ایک دوسرے سے ( معاملہ نبی میں تنگی محسوس کرو تو اُس (باپ) کے لئے کوئی (دودھ پلانے والی ) دودھ پلائے۔چاہئے کہ صاحب حیثیت اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرے اور جس پر اُس کا رزق تھوڑا کر دیا گیا