700 احکام خداوندی — Page 298
298 وجہ سے انہیں متمول سمجھتا ہے (لیکن) تو ان کے آثار سے ان کو پہچانتا ہے۔وہ پیچھے پڑ کر لوگوں سے نہیں مانگتے ، اور جو کچھ بھی تم مال میں سے خرچ کرو تو اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔302 665 غلامی کو مٹانے کی ہدایت وَمَا أَدْرَكَ مَا الْعَقَبَةُ فَكُ رَقَبَةٍ (البلد : ۱۳،۱۳ ) اور تجھے کس نے بتایا ہے کہ چوٹی کیا ہے اور کس چیز کا نام ) ہے؟ ( چوٹی پر چڑھنا غلام کی ) گردن چھڑانا ہے۔393 | 666 | غلاموں سے مکاتبت م وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتَبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِسْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًا وَاتُوهُم مِّن مَّالِ اللهِ الَّذِى انكُم (النور : ۳۴) اور تمہارے غلاموں میں سے جو لوگ مکاتبت کا مطالبہ کریں اگر تم اُن میں بھلائی دیکھو تو ان سے مکاتبت کرا، اور ( اگر اُن کے پاس پورا مال نہ ہو تو ) جو اللہ نے تم کو مال دیا ہے اس میں سے کچھ مال دے ( کر اُن کی آزادی کو ممکن بنا ) دو۔