700 احکام خداوندی — Page 287
287 1 369 614 والدین سے حسن سلوک وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أَن وَّلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًاO وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًاه (بنی اسرائیل : ۲۴، ۲۵) اور تیرے رب نے فیصلہ صادر کر دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین سے احسان کا سلوک کرو۔اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک تیرے پاس بڑھاپے کی عمر کو پہنچے یا وہ دونوں ہی تو اُنہیں اُف تک نہ کہہ اور انہیں ڈانٹ نہیں اور انہیں نرمی اور عزت کے ساتھ مخاطب کر۔(نوٹ: ان آیات میں والدین سے حسن سلوک کرنے اور نرمی و رافت کا برتاؤ رکھنے کے لئے درج ذیل احکام ملتے ہیں ) (1) وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا کہ والدین سے احسان کا سلوک کرو۔615 (2) اگر ان دونوں میں کوئی ایک یا دونوں ہی بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جائیں تو انہیں اُف تک نہ کہو۔616 (3) اور انہیں ڈانومت - 617 (4) انہیں نرمی اور عزت کے ساتھ مخاطب کرو۔618 (5) رحم کے جذبہ کے ماتحت ان کے سامنے عاجزانہ رویہ اختیار کر۔619 (6) اور ان کے لئے دعا کرتے رہو رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَنِي صَغِيرًا A۔احمد البقرة : ۸۴ - النساء: ۳۷ - الانعام: ۱۵۲ - مريم ۱۵ - الاحقاف:۱۶ - يوسف: ۱۰۱