700 احکام خداوندی

Page 23 of 615

700 احکام خداوندی — Page 23

23 23 (ترندی) ہوئی زنبیل کہ اس کی خوشبو چار سو مہک رہی ہے اور جس شخص نے قرآن پڑھا لیکن وہ اس کی تلاوت نہیں کرتا تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے مُشک سے بھری ہوئی بوتل کہ اس کو ڈاٹ لگا کر بند کر دیا گیا ہے جو مومن قرآن کریم پڑھتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے اس کی مثال ایک ایسے پھل کی طرح ہے جس کا مزہ بھی عمدہ اور خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا مگر اس پر عمل کرتا ہے اس کی مثال اس کھجور کی طرح ہے کہ اس کا مزہ تو عمدہ ہے مگر اس کی خوشبو کوئی نہیں۔اور ایسے منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اس خوشبودار پودے کی طرح ہے جس کی خوشبو تو عمدہ ہے مگر مزا کڑوا ہے اور ایسے منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا ایسے کڑوے پھل کی طرح ہے جس کا مزا کر وا بھی کڑوا ہے اور جس کی خوشبو بھی کڑوی ہے۔اگر تم میں سے کوئی ہر روز صبح کو مسجد میں آئے اور دو آیتیں قرآن شریف کی سیکھے تو دو اونٹ سے بہتر ہیں اور تین سیکھے تو تین اونٹوں سے بہتر ہیں اسی طرح جتنی آیات سیکھے وہ اتنے ہی اونٹوں سے بہتر ہیں۔(سنن ابو داؤد) یه دل اسی طرح زنگ آلود ہو جاتے ہیں جس طرح پانی لگنے سے لوہا زنگ آلود ہو جاتا ہے۔صحابہ نے عرض کی ، یا رسول اللہ ! اس میں کیسے جلا پیدا کی جائے۔آپ نے فرمایا كَثَرَةُ ذِكرَ الْمَوْتِ وَ تِلَاوَةِ الْقُرْآنَ (مشكوة) یعنی کثرت سے موت کو یاد کرو اور کثرت سے قرآن کریم کی تلاوت کرو۔ہیں قرآن کریم پر وہ شخص ہرگز ایمان نہیں لایا جس نے اس کی حرام کردہ چیزوں کو حلال کر دیا۔إِقْرَوُا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لِأَصْحَابِهِ قرآن پڑھا کرو اس لئے کہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لئے مطیع بن کر آئے گا۔ہو جس شخص کے دل میں قرآن میں سے کچھ بھی نہ ہو وہ دل یادہ شخص ویران گھر کی طرح ہے۔ہو جس نے قرآن کریم کا ایک حرف پڑھا اس نے ایک نیکی کی اور ہر نیکی کا اجر دس گنا ہے۔(مسلم) (ترمذی) (مسلم) (ترمذی) (ترمذی) ی حاملین قرآن کی عزت کرو۔جو شخص ان کی عزت کرتا ہے بلاشبہ وہ میری عزت کرتا ہے اور جو شخص میری عزت کرتا ہے وہ یقینا اللہ تعالیٰ کی عزت کرتا ہے۔( نور فرقان صفحه ۴۲)