700 احکام خداوندی — Page 216
216 فَاتَّقُوا اللهَ يَا وَلِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (المائدة : ١٠١ ) پس اے عقل والو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ اسَنُوا إِن تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًاؤ يُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَاتِكُمُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ (الانفال : (۳۰) اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اگر تم اللہ سے ڈرو تو وہ تمہارے لئے ایک امتیازی نشان بنادے گا۔اور تم سے تمہاری بُرائیاں دُور کر دے گا اور تمہیں بخش دے گا۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ) (پس : ۴۶) اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ تقویٰ اختیار کرو ان امور میں جو تمہارے سامنے ہیں اور ان میں بھی جو تمہارے پس پشت ہیں تا کہ تم رحم کئے جاؤ ( تو وہ توجہ نہیں دیتے )۔قُلْ يَعِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَأَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى الشَّبِرُونَ أَجْرَهُمُ بِغَيْرِ حِسَابٍ 0 (الزمر: ١١) تو کہہ دے کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو۔اُن لوگوں کے لئے جو احسان سے کام لیتے ہیں اس دنیا میں بھی بھلائی ہوگی اور اللہ کی زمین وسیع ہے۔یقینا صبر کرنے والوں ہی کو بغیر حساب کے ان کا بھر پور اجر دیا جائے گا۔فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنْفِقُوا خَيْرًا لَا نُفُسِكُمْ (التغابن:۱۷ ) پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس حد تک تمہیں توفیق ہے اور سنو اور اطاعت کرو اور خرچ کرو ( یہ ) تمہارے لئے بہتر ہوگا۔البقرة : ۴۲، ۱۹۰،۱۳۳، ۱۹۵، ۲۰۴ : ۲۳۴ ، ۲۸۴ - المائدة: ۳۶۔النساء : ۲، ۷۸۔ال عمران: ۱۳۱، ۱۷۳ ،۱۸۰ ، ۲۰۱۔الاعراف: ۱۷۰،۶۴ - التوبة : ۳۶- المؤمنون: ۵۳ -