700 احکام خداوندی

Page 210 of 615

700 احکام خداوندی — Page 210

210 اعمال صالحہ بجالانے والوں کے لئے بشارت کی نوید وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأنهر (البقرة : ٢٦) اور خوشخبری دے دے اُن لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے کہ اُن کے لئے ایسے باغات ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔395 نیکی اور بدی کی جزا و سزا 396 فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرَائِرَهُ ٥ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرائِرَهُ هُ (الزلزال: ۹۸) پس جو کوئی ذرہ بھر بھی نیکی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا۔اور جو کوئی ذرہ بھر بھی بدی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا۔وَجَزَوْا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلَهَا اور بدی کا بدلہ کی جانے والی بدی کے برابر ہوتا ہے۔(الشوری: ۴۱) مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَ مَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ( حم السجدة: ۴۷) جو کوئی بھی نیک اعمال بجالائے تو اپنے ہی نفس کی خاطر ایسا کرتا ہے اور جو کوئی بُرائی کرے تو اسی کے خلاف کرتا ہے۔༌། يونس : ۲۸ - الانعام: ۱۲۱ - القارعة: ٧، ١٠ - النمل: المؤمن: ۴۱ - الشعراء: ۲۲۸ نیکی سے روکنے والے کی سزا :۹۰، ۹۱ - القصص:۸۵۔الْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيْدِ مَّنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُرِيبٍ (ق: ۲۶،۲۵)