700 احکام خداوندی

Page 203 of 615

700 احکام خداوندی — Page 203

203 عَلَيْهِمْ قَامُوا وَلَوْ شَاءَ اللهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ إِنَّ اللَّهَ عَلَى (البقرة: ۲۱۰۱۸) كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُهُ ان کی مثال اس شخص کی حالت کی مانند ہے جس نے آگ بھڑ کائی۔پس جب اس (آگ) نے اُس کے ماحول کو روشن کر دیا ، اللہ اُن (بجر کانے والوں ) کا نور لے گیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ وہ کچھ دیکھ نہیں سکتے تھے۔وہ بہرے ہیں ، وہ گونگے ہیں۔وہ اندھے ہیں۔پس وہ (ہدایت کی طرف) نہیں اوئیں گے۔یا ان کی مثال ) اس بارش کی سی ہے جو آسمان سے اترتی ہے۔اس میں اندھیرے بھی ہیں اور کڑک بھی اور بجلی بھی۔وہ بجلی کے کڑکوں کی وجہ سے موت کے ڈر سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیتے ہیں۔اور اللہ کافروں کو گھیرے میں لئے ہوئے ہے۔قریب ہے کہ بجلی اُن کی بینائی اچک لے۔جب کبھی وہ اُن ( کو راہ دکھانے) کے لئے چمکتی ہے وہ اس میں ( کچھ ) چلتے ہیں اور جب وہ ان پر اندھیرا کر دیتی ہے تو ٹھہر جاتے ہیں۔اور اگر اللہ چاہے تو ان کی شنوائی بھی لے جائے اور ان کی بینائی بھی۔یقینا اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائی قدرت رکھتا ہے۔