700 احکام خداوندی

Page 193 of 615

700 احکام خداوندی — Page 193

193 211 361 نصیحت پکڑنے کی خاطر امثال کا ذکر وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ O (ابرهیم : ۲۶) اور اللہ انسانوں کے لئے مثالیں بیان کرتا ہے تا کہ وہ نصیحت پکڑیں۔وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ) (الزمر: ۲۸) اور یقیناً ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر قسم کی مثال بیان کر دی ہے تا کہ وہ نصیحت حاصل کر و النمل : ۷۷ - الروم : ۵۹ - بنی اسرائیل: ۹۰ - الكهف: ۵۵ 362 | مثال، ہدایت اور ضلالت کا موجب ہے يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا (البقرة: ۲۷) وہ اس ( مثال ) کے ذریعہ سے بہتوں کو گمراہ ٹھہراتا ہے اور بہتوں کو اس کے ذریعہ سے ہدایت دیتا ہے الفرقان : ۴۵ 212 33 مثالوں کو بغور سننا اور ان پر تفکر کرنا وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ (الحشر : ۲۲) اور یہ تمثیلات ہیں جو ہم لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تا کہ وہ تفکر کریں۔