700 احکام خداوندی

Page 171 of 615

700 احکام خداوندی — Page 171

314 ذَهَبًا وَّ لَوِ افْتَدَى بِهِ ط 171 (آل عمرن : ۹۲) یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور مرگئے جبکہ وہ کافر تھے ان میں سے کسی سے زمین بھر سونا بھی ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اگر چہ وہ اُسے بطور فدیہ دینا چاہے۔نافرمانوں سے صدقہ قبول نہ کرنے کا حکم قُلْ أَنْفِقُوا طَوْعًا أَوْ كَرُهَا لَّنْ يُتَقَبَّلَ مِنْكُمُ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا فَسِقِينَO وَمَا مَنَعَهُمْ أَن تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا يَأْتُونَ الصَّلوةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى وَلَا يُنْفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَرِهُونَ (التوبة: ۵۴،۵۳) تو کہہ دے کہ خواہ تم خوشی سے خرچ کرو خواہ کراہت کے ساتھ ، ہر گز تم سے قبول نہیں کیا جائے گا۔یقینا تم ایک بدکردار قوم ہو۔اور انہیں کسی چیز نے اس بات سے محروم نہیں کیا کہ ان سے ان کے اموال قبول کئے جائیں سوائے اس کے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کا انکار کر بیٹھے تھے نیز یہ کہ وہ نماز کے قریب نہیں آتے تھے مگر سخت ستی کی حالت میں۔اور خرچ بھی نہیں کرتے تھے مگر ایسی حالت میں کہ وہ سخت کراہت محسوس کرتے تھے۔