700 احکام خداوندی — Page 148
256 142 148 ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم ( سہولت سے ) گفتی کو پورا کرو۔البقرة : ۱۸۵ روزے کی طاقت نہ پانے پر فدیہ کی ادائیگی وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ ( البقرة : ۱۸۵) اور اُن لوگوں پر جو اس (یعنی روزہ) کی طاقت نہ رکھتے ہوں ( بطور فدیہ ) ایک مسکین کا کھانا دینا (بشرط استطاعت ) واجب ہے۔143 257 صبح سفید دھاری تک سحری کھانے کی اجازت وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْاَ بْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ( البقرة : ۱۸۸ ) اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ فجر ( کے ظہور ) کی وجہ سے ( صبح کی ) سفید دھاری (رات کی ) سیا: دھاری سے تمہارے لیے ممتاز ہو جائے۔144 258 روزہ کو رات تک مکمل کرنے کا حکم حمد ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى الَّيْلِ پھر روزے کو رات تک پورا کرو۔145 259 رمضان کی راتوں میں بیویوں سے تعلقات کی اجازت ( البقرة : ۱۸۸) أحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَتُ إِلَى نِسَائِكُمْ ( البقرة : ١٨٨ ) تمہیں رمضان میں روزوں کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانے کی اجازت ہے۔