700 احکام خداوندی — Page 144
250 144 پڑھیں اور وہ اپنے بچاؤ کے سامان اور ہتھیا ر ساتھ رکھیں۔صلوۃ الخوف میں اپنے بچاؤ کی تمام تدابیر بروئے کار لانا ہ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ مُطَرٍ أَوْ كُنتُمْ مُرْضَى أَن تَضَعُوا أسْلِحَتَكُمْ وَخُذُوا حِذْرَكُمْ (النساء :١٠٣) اور اگر تمہیں بارش کی وجہ سے کوئی مشکل ہو یاتم بیمار ہوتم پر کوئی گناہ نہیں کہ اپنے ہتھیارا تار دو اور اپنا بچاؤ ( بہرحال ) اختیار کئے رکھو۔251 صلوۃ الخوف کی ادائیگی کے بعد ذکر الہی فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيْمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِكُمْ (النساء : ۱۰۴) پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اللہ کو یاد کرو کھڑے ہونے کی حالت میں بھی اور بیٹھے ہوئے بھی اور اپنے پہلوؤں پر بھی۔حي فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ ) (البقرة: (۲۴۰) پھر جب تم امن میں آجاؤ تو پھر (اسی طریق پر اللہ کو یاد کرو جس طرح اس نے تمہیں سکھایا ہے۔جو تم (اس سے پہلے ) نہیں جانتے تھے۔138 282 دوران جہاد نمازیں قصر کرنے کا حکم وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوَاسِنَ الصَّلَوةِ (النساء: ١٠٢ اور جب تم زمین میں (جہاد کرتے ہوئے ) سفر پر نکلو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم نماز قصر کر لیا کرو۔