ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 5 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 5

ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد هشتم پنجاب کی سرزمین نرم ہے فرمایا۔ پنجاب کی سرزمین نرم ہے۔ ان لوگوں میں وہ شو اور شرارت نہیں ہے جو ہندوستانیوں میں ہے۔ ہندوستانیوں نے غدر کر دیا تھا مگر پنجابی گورنمنٹ کے ساتھ تھے ۔ ہمارے مرزا صاحب نے بھی پچاس گھوڑے اس وقت مدد کے لیے گورنمنٹ کو دیئے تھے۔ پنجابیوں نے جس قدر مجھے قبول کیا ہے ہندوستان کو ابھی اس سے کچھ نسبت ہی نہیں ہے۔ لے ۳ اکتوبر ۱۹۰۵ء فرمایا۔ نبی کا انکار موجب کفر ہوتا ہے مگر ولی کا انکار بھی نبی کا انکار کفر کو مستلزم ہے سلب ایمان کا موجب ہو جاتا ہے اور آخر کفر تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ صحیح بخاری میں ہے مَنْ عَادَلِي وَلِيًّا فَا ذَنْتُهُ لِلْحَرْبِ۔ یعنی جو شخص میرے ولی کے ساتھ دشمنی کرتا ہے میں اس کو لڑائی کے لیے پکارتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ نے بلعم کا قصہ بیان کیا تھا کہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مخالفت کی وجہ سے اس حد تک گر گیا کہ اس کی کتے سے مثال دی گئی۔ نبی کا انکار صریح کفر کو مستلزم ہے مگر ولی کا جب دشمن بنتا ہے تو اندر ہی اندر توفیق چھن جاتی ہے۔ عبادت میں ذوق وشوق خدا تعالیٰ کے فضل پر ملتا ہے کسی نے پوچھا کہ کس طرح پیدا ہوتا ہے۔ عبادت میں ذوق شوق فرمایا۔ اعمالِ صالحہ اور عبادت میں ذوق شوق اپنی طرف سے نہیں ہو سکتا ۔ یہ خدا کے فضل اور توفیق پر ملتا ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ انسان گھبرائے نہیں اور خدا تعالیٰ سے اس توفیق اور فضل کے واسطے دعائیں کرتا رہے۔ اور ان دعاؤں میں تھک نہ جاوے۔ جب انسان اس الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۰