ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 219 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 219

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۱۹ جلد اول تو عذاب ٹلا دیا اور رحمت کے ساتھ ان پر نگاہ کی ۔ پس خدا کے تلون میں بھی ایک خاص لطف ہے مگر اس کو وہی لوگ اٹھا سکتے ہیں جو اس کے سامنے روتے اور عجز و نیاز ظاہر کرتے ہیں ۔ مجھے بارہا تعجب آتا ہے کہ لوگ اپنے جیسے انسان کی خوشامد تو کرتے ہیں مگر افسوس خدا کی خوشامد نہیں کرتے۔ یہ یاد رکھو کہ دعا کے لئے اگر جلدی قبولیت دعا میں توقف کامیابی کا موجب ہے۔ جواب مل جاوے تو مونا اچھا نہیں ہوتا ۔ پس دعا کرتے نا امید نہ ہو ۔ دعا میں جس قدر دیر ہو اور اس کا بظاہر کوئی جواب نہ ملے تو خوش ہو کر سجدہ ہائے شکر بجالاؤ کیونکہ اس میں بہتری اور بھلائی ہے۔ توقف کامیابی کا موجب ہوتا ہے۔ سپر یونس علیہ السلام کی قوم سے عذاب ملنے کی وجہ دعا بہت بڑی پر کامیابی کے لئے ہے۔ وجہ یونس علیہ السلام کی قوم گریہ وزاری اور دعا کے سبب آنے والے عذاب سے بچ گئی۔ میری سمجھ میں محاوتت مغاضبت کو کہتے ہیں اور خوت مچھلی کو کہتے ہیں اور خون تیزی کو بھی کہتے ہیں اور مچھلی کو بھی ۔ پس حضرت یونس کی وہ حالت ایک مغاضبت کی تھی۔ اصل یوں ہے کہ عذاب کے مل جانے سے ان کو شکوہ اور شکایت کا خیال گزرا کہ پیش گوئی اور دعا یوں ہی رائیگاں گئی اور یہ بھی خیال گزرا کہ میری بات پوری کیوں نہ ہوئی۔ پس یہی مغاضبت کی حالت تھی ۔ اس سے ایک سبق ملتا ہے کہ تقدیر کو اللہ بدل دیتا ہے اور رونا دھونا اور صدقات فرد قرارداد جرم کو بھی رڈی کر دیتے ہیں۔ اصول خیرات کا اسی سے نکلا ہے۔ یہ طریق اللہ کو راضی کرنے کے ہیں ۔ علم تعبیر الرؤیا میں مال کلیجہ ہوتا ہے۔ اسی لئے خیرات کرنا جان دینا ہوتا ہے۔ انسان خیرات کرتے وقت کس قدر صدق و ثبات دکھاتا ہے اور اصل بات تو یہ ہے کہ صرف قیل و قال سے کچھ نہیں بنتا جب تک کہ عملی رنگ میں لا کر کسی بات کو نہ دکھا یا جاوے۔ صدقہ اس کو اسی لئے کہتے ہیں کہ صادقوں پر نشان کر دیتا ہے۔ حضرت یونس کے حالات میں درمنثور میں لکھا ہے کہ آپ نے کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ جب تیرے سامنے کوئی آوے گا تجھے رحم آ جائے گا این مشت خاک را گر نه بخشم چه کنم سے